الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 
مسند احمد کل احادیث 27647 :حدیث نمبر
مسند احمد
33. مسنَد اَبِی سَعِید الخدرِیِّ رَضِیَ اللَّه تَعَالَى عَنه
حدیث نمبر: 11209
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
(حديث مرفوع) حدثنا يحيى ، حدثني التيمي ، عن ابي نضرة ، عن ابي سعيد الخدري ، قال: لقيني ابن صائد، فقال: عد الناس يقولون، او احسب الناس يقولون، وانتم يا اصحاب محمد! اليس سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: او قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:" هو يهودي" وانا مسلم،" وإنه اعور" وانا صحيح،" ولا ياتي مكة ولا المدينة"، وقد حججت وانا معك الآن بالمدينة،" ولا يولد له وقد ولد لي"، ثم قال: مع ذاك إني لاعلم اين ولد، ومتى يخرج، واين هو؟، قال: فلبس علي.(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا يَحْيَى ، حَدَّثَنِي التَّيْمِيُّ ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالَ: لَقِيَنِي ابْنُ صَائِدٍ، فَقَالَ: عُدَّ النَّاسَ يَقُولُونَ، أَوْ أَحْسِبُ النَّاسَ يَقُولُونَ، وَأَنْتُمْ يَا أَصْحَابَ مُحَمَّدٍ! أَلَيْسَ سَمِعْتَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: أَوْ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" هُوَ يَهُودِي" وَأَنَا مُسْلِمٌ،" وَإِنَّهُ أَعْوَرُ" وَأَنَا صَحِيحٌ،" وَلَا يَأْتِي مَكَّةَ وَلَا الْمَدِينَةَ"، وَقَدْ حَجَجْتُ وَأَنَا مَعَكَ الْآنَ بِالْمَدِينَةِ،" وَلَا يُولَدُ لَهُ وَقَدْ وُلِدَ لِي"، ثُمَّ قَالَ: مَعَ ذَاكَ إِنِّي لَأَعْلَمُ أَيْنَ وُلِدَ، وَمَتَى يَخْرُجُ، وَأَيْنَ هُوَ؟، قَالَ: فَلَبَّسَ عَلَيَّ.
حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ مجھے ابن صائد ملا اور کہنے لگا کہ لوگ میرے بارے طرح طرح کی باتیں کرتے ہیں اور اے اصحاب محمد! کیا تم نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے نہیں سنا کہ دجال یہودی ہوگا جب کہ میں تو مسلمان ہوں، وہ کانا ہوگا اور میں تندرست ہوں، وہ مکہ اور مدینہ میں نہیں جاسکے گا جب کہ میں تو حج کر کے آرہا ہوں اور اب آپ کے ساتھ مدینہ منورہ جارہا ہوں، اس کی کوئی اولاد نہ ہوگی، جب کہ میرے یہاں تو اولاد بھی ہے، پھر آخر میں کہنے لگا کہ اس کے باوجود میں جانتا ہوں کہ وہ کہاں پیدا ہوگا؟ کب نکلے گا؟ اور اب کہاں ہے؟ یہ سن کر مجھ پر اس کا معاملہ پھر مشکوک ہوگیا

حكم دارالسلام: إسناده صحيح،قال أحمد شاكر، م: 2927


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.