الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 
موطا امام مالك رواية يحييٰ کل احادیث 1852 :حدیث نمبر
موطا امام مالك رواية يحييٰ
کتاب: طلاق کے بیان میں
35. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْإِحْدَادِ
35. سو گ کا بیان
حدیث نمبر: 1243
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
حمید بن نافع سے روایت ہے کہ زینب بنت ابی سلمہ نے تین حدیثیں ان سے بیان کیں۔ ایک تو یہ کہ میں سیدہ اُم حبیبہ رضی اللہ عنہا کے پاس گئی جو بی بی تھیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی، جب ان کے باپ ابوسفیان بن حرب مرے تھے، تو سیدہ اُم حبیبہ رضی اللہ عنہا نے خوشبو منگوائی جس میں زردی ملی ہوئی تھی، وہ خوشبو ایک لونڈی کے لگا کر اپنے کلّوں پر لگا لی اور کہا کہ اللہ کی قسم! مجھےخوشبو کی احتیاج نہیں، مگر میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: جو عورت ایمان لائے اللہ پر اور پچھلے دن پر اس کو درست نہیں کہ کسی مردے پر تین دن تک زیادہ سوگ کرے، سوا خاوند کے کہ اس پر چار مہینے دس دن تک سوگ کرے۔
دوسری حدیث یہ ہے کہ سیدہ زینب رضی اللہ عنہا نے کہا: میں سیدہ زینب بن جحش رضی اللہ عنہا کے پاس گئی جو بی بی تھیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی۔ جب ان کے بھائی مر گئے تھے، انہوں نے خوشبو منگا کر لگائی اور کہا: اللہ کی قسم! مجھے خوشبو کی حاجت نہیں، مگر میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: جو عورت ایمان لائے اللہ پر اور پچھلے دن پر، اس کو درست نہیں کہ سوگ کرے کسی مردے پر تین روز سے زیادہ، مگر خاوند پر چار مہینے دس دن تک سوگ کرے۔
تیسری حدیث یہ ہے کہ سیدہ زینب رضی اللہ عنہا نے کہا: میں اپنی ماں سیدہ اُم حبیبہ رضی اللہ عنہا کے پاس گئی جو بی بی تھیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی، انہوں نے کہا: ایک عورت آئی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اورکہنے لگی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میری بیٹی کا خاوند مر گیا اور اس کی آنکھیں دکھتی ہیں، اگر فرمائیں تو سرمہ لگا دوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا: نہیں نہیں۔ دو بار یا تین بار، پھر فرمایا: بلکہ چار مہینے دس دن تک پرہیز کرنا ضروری ہے، اور جاہلیت میں ایک سال تک پرہیز کرتے تھے، جب سال ختم ہوتا تو اونٹ کی مینگنی پھینکتے تھے۔ حمید نے کہا: میں نے سیدہ زینب رضی اللہ عنہا سے پوچھا: اونٹ کی مینگنی پھینکنے سے کیا مطلب ہے؟ انہوں نے کہا: زمانۂ جاہلیت میں جب عورت کا خاوند مرجاتا تو ایک کھنڈر میں چلے جاتے اور برے سے برے کپڑے پہن لیتے، پھر ایک سال تک خوشبو وغیرہ کچھ نہ لگاتے، بعد سال کے ایک جانور لاتے گدھا یا بکری یا کوئی پرندہ، اس کو اپنے بدن پر ملتے، اکثر وہ مرجاتا، بعد اس کے باہر نکلتے تو ایک اونٹ کی مینگنی اس کو دیتے، اس کو پھینک کر پھر اختیار ہوتا۔ چاہے خوشبو لگائے یا اور کوئی کام کرے۔

تخریج الحدیث: «مرفوع صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1280، 1281، 5334، 5335، 5336، 5338، 5339، 5345، 5706، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1486، 1487، 1489، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4304، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 3498، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2299، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1195، 1196، 1197، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2330، 2331، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2084، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 2133، 2136، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 15491، وأحمد فى «مسنده» برقم: 27144، والحميدي فى «مسنده» برقم: 306، 308، فواد عبدالباقي نمبر: 29 - كِتَابُ الطَّلَاقِ-ح: 101»


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.