الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 
بلوغ المرام کل احادیث 1359 :حدیث نمبر
بلوغ المرام
متفرق مضامین کی احادیث
विभिन्न विषयों के बारे में हदीसें
4. باب الرهب من مساوئ الأخلاق
4. برے اخلاق و عادات سے ڈرانے اور خوف دلانے کا بیان
४. “ बुरे अख़लाक़ और आदतों से डराना ”
حدیث نمبر: 1308
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
وعن عائشة رضي الله عنها قالت: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏الشؤم سوء الخلق» ‏‏‏‏ اخرجه احمد وفي سنده ضعف.وعن عائشة رضي الله عنها قالت: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏الشؤم سوء الخلق» ‏‏‏‏ أخرجه أحمد وفي سنده ضعف.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا بد خلقی نحوست ہے۔ اس کو احمد نے روایت کیا ہے اور اس کی سند ضعیف ہے۔
हज़रत आयशा रज़ि अल्लाहु अन्हा से रिवायत है कि रसूल अल्लाह सल्लल्लाहु अलैहि वसल्लम ने फ़रमाया ! ’’ बुरा अख़लाक़ नहूसत है।”
इस को अहमद ने रिवायत किया है और इस की सनद ज़ईफ़ है।

تخریج الحدیث: «أخرجه أحمد:6 /85، وقال الهيثمي في مجمع الزوائد:6 /85 وفيه أبوبكر بن أبي مريم وهو ضعيف.»

'A'ishah (RAA) narrated that the Messenger of Allah (ﷺ) said: “Pessimism is part of bad character.” Related by Ahmad with a weak chain of narrators.
USC-MSA web (English) Reference: 0


حكم دارالسلام: ضعيف


تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
   الشيخ عبدالسلام بن محمد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 1308  
اصل نحوست بدخلقی ہے
«وعن عائشة رضي الله عنها قالت: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: ‏‏‏‏الشؤم سوء الخلق ‏‏‏‏ اخرجه احمد وفي سنده ضعف.»
عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اصل نحوست بدخلقی ہے۔ اسے احمد نے روایت کیا اور اس کی سند میں کمزوری ہے۔ [بلوغ المرام/كتاب الجامع: 1308]

تخریج:
«ضعيف»
[ مسند احمد 85/6]
مفصل تخریج اور تضعیف کے لیے دیکھئے: [سلسله الاحاديث الضعيفه 793]

مفردات:
«‏‏‏‏اَلشؤمُ» بے برکتی نحوست یہ «اليمن» کی ضد ہے جس کا معنی بابرکت ہونا ہے۔

فوائد:
اصل نحوست بدخلقی ہے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی بھی چیز میں «شوم» (نحوست) کی نفی فرمائی بعض احادیث میں ہے کہ اگر کسی چیز میں ( «شوم») نحوست ہو تو عورت، گھوڑے اور مکان میں ہے۔ [بخاري۔ الجهاد/47 ]
اس سے معلوم ہوا کہ کوئی بھی چیز ذاتی طور پر منحوس نہیں صرف برے اوصاف کی وجہ سے اس میں نحوست ہوتی ہے۔ مثلاً عورت بدزبان ہو، گھوڑا اڑیل ہو یا مکان تنگ اور غیر صحت مند ہو۔ زیر بحث حدیث میں یہی بتایا گیا ہے کہ اصل نحوست برا خلق ہے۔ بدزبانی، بخل، حسد، بے رحمی وغیرہ ایسے اوصاف ہیں کہ جس شخص میں یہ پائی جائیں وہ سعادت کی زندگی نہیں گزار سکتا۔ بلکہ ان اخلاق سیئہ کی وجہ سے اس کا وجود اپنے لیے اور دوسروں کے لیے بے برکتی کا باعث بن جاتا ہے۔ اگر وہ اپنے اخلاق درست کرے تو یہ نحوست ختم بھی ہو سکتی ہے۔
   شرح بلوغ المرام من ادلۃ الاحکام کتاب الجامع، حدیث\صفحہ نمبر: 226   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.