سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک انصار کے یہاں ایک بچہ پیدا ہوا انہوں نے اس کا نام محمد رکھنا چاہا اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے آ کر دریافت کیا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: انصار نے خوب کیا میرے نام پر اپنا نام رکھ لیا کر و لیکن میری کنیت پر اپنی کنیت مت رکھا کر و۔