الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
الادب المفرد کل احادیث 1322 :حدیث نمبر
الادب المفرد
كتاب
85. بَابُ الْعَفْوِ عَنِ الْخَادِمِ
85. خادم سے درگزر کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 163
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
حدثنا حجاج، قال‏:‏ حدثنا حماد، هو ابن سلمة، قال‏:‏ اخبرنا ابو غالب، عن ابي امامة، قال‏:‏ اقبل النبي صلى الله عليه وسلم معه غلامان، فوهب احدهما لعلي صلوات الله عليه، وقال‏:‏ ”لا تضربه، فإني نهيت عن ضرب اهل الصلاة، وإني رايته يصلي منذ اقبلنا“، واعطى ابا ذر غلاما، وقال‏:‏ ”استوص به معروفا“، فاعتقه، فقال‏:‏ ”ما فعل‏؟“‏ قال‏:‏ امرتني ان استوصي به خيرا فاعتقته‏.‏حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، هُوَ ابْنُ سَلَمَةَ، قَالَ‏:‏ أَخْبَرَنَا أَبُو غَالِبٍ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ، قَالَ‏:‏ أَقْبَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَعَهُ غُلامَانِ، فَوَهَبَ أَحَدُهُمَا لِعَلِيٍّ صَلَوَاتُ اللهِ عَلَيْهِ، وَقَالَ‏:‏ ”لَا تَضْرِبْهُ، فَإِنِّي نُهِيتُ عَنْ ضَرْبِ أَهْلِ الصَّلاَةِ، وَإِنِّي رَأَيْتُهُ يُصَلِّي مُنْذُ أَقْبَلْنَا“، وَأَعْطَى أَبَا ذَرٍّ غُلاَمًا، وَقَالَ‏:‏ ”اسْتَوْصِ بِهِ مَعْرُوفًا“، فَأَعْتَقَهُ، فَقَالَ‏:‏ ”مَا فَعَلَ‏؟“‏ قَالَ‏:‏ أَمَرْتَنِي أَنْ أَسْتَوْصِي بِهِ خَيْرًا فَأَعْتَقْتُهُ‏.‏
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے جبکہ آپ کے ساتھ دو غلام تھے۔ ان میں سے ایک آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو عطا فرمایا اور نصیحت کی: اسے مارنا نہیں ہے کیونکہ مجھے نمازی (مسلمان) غلاموں کو مارنے سے منع کیا گیا ہے، اور یہ جب سے ہمارے پاس آیا ہے میں نے اسے نماز پڑھتے دیکھا ہے۔ اور ایک غلام سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ کو دیا اور یوں نصیحت فرمائی: اس کے بارے میں اچھائی کی وصیت قبول کرو۔ تو انہوں نے اسے آزاد کر دیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: تو نے اس غلام کا کیا کیا؟ انہوں نے عرض کیا: آپ نے مجھے اس کے بارے میں حسن سلوک کی وصیت قبول کرنے کا حکم دیا تو میں نے اسے آزاد کر دیا۔

تخریج الحدیث: «حسن: أخرجه أحمد: 22154 و الطبراني فى الكبير: 275/8 و محمد بن نصر فى تعظيم قدر الصلاة مختصرًا: 977 و البيهقي فى شعب الإيمان نحوه: 292/4 - الصحيحة: 1428»

قال الشيخ الألباني: حسن


تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  الشيخ الحديث مولانا عثمان منيب حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، الادب المفرد: 163  
1
فوائد ومسائل:
(۱)رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کے وقت عرب کی بیشتر معیشت کا دارومدار غلاموں اور لونڈیوں پر تھا۔ ان کی خرید و فروخت ہوتی تھی اور ان کی حیثیت مال و متاع سے زیادہ نہیں تھی۔ لوگ ان کے ساتھ حیوانوں سے بھی بدتر سلوک کرتے تھے۔ غلامی کے اس قانون کو یکسر ختم کرنا چونکہ ممکن نہ تھا اس لیے آپ نے اسے باقی رکھا، تاہم غلاموں سے حسن سلوک اور انہیں آزاد کرنے کی بہت زیادہ ترغیب دلائی۔ ایک شخص نے آپ سے دریافت کیا:اللہ کے رسول! میں غلاموں کو دن میں کتنی بار معاف کروں؟ آپ خاموش رہے۔ تیسری مرتبہ پوچھنے پر فرمایا:اسے ہر روز ستر مرتبہ معاف کرو۔ (صحیح سنن ابي داود، حدیث:۴۳۰۱)
(۲) نوکر اور ملازم کی حیثیت اگرچہ غلام والی نہیں کیونکہ غلام کا تو اپنا کچھ نہیں ہوتا اور ملازم آزاد ہوتا ہے۔ وہ کسی بھی جگہ جاسکتا ہے لیکن غلام کے لیے ایسا کرنا جائز نہیں۔ جب غلاموں سے حسن سلوک کا حکم ہے جن کی حیثیت مال کی ہے تو ملازمین کے ساتھ بالاولیٰ حسن سلوک کرنا چاہیے کیونکہ وہ غلاموں سے بہرحال زیادہ مقام و مرتبہ رکھتے ہیں۔
(۳) غلامی کا تصور اگرچہ ختم ہوچکا ہے لیکن مستقبل میں ایسا ہونا ممکن ہے۔
(۴) نمازی شخص دوسرے کی نسبت زیادہ حسن سلوک کا مستحق ہے کیونکہ وہ احکام الٰہی کی پابندی کرتا ہے اس لیے اس کی قدر ہونی چاہیے۔ پھر غلام کو مارنے کی ضرورت ادب سکھانے یا کوتاہی کرنے کی صورت میں ہوتی ہے تو جو شخص حقوق اللہ کی پاسداری کرتا ہے وہ یقیناً اپنے آقا کے حقوق کا بھی ضرور خیال رکھے گا اس لیے اس پر بلاوجہ سختی ناجائز ہے۔
(۵) سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ نے غلام کو آزاد کر دیا کیونکہ کمال حسن سلوک تو یہی ہے کہ اسے غلامی سے ہی آزاد کر دیا جائے تاکہ وہ آزادانہ زندگی گزارے اور یہ بہت عزیمت والا کام ہے۔
(۶) اس حدیث سے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حسن اخلاق اور رعایا کی خبر گیری رکھنے، نیز غریب اور نادار لوگوں سے آپ کے لطف و کرم کا پتہ چلتا ہے۔
   فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث\صفحہ نمبر: 163   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.