الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
الادب المفرد کل احادیث 1322 :حدیث نمبر
الادب المفرد
كتاب
84. بَابُ بَيْعِ الْخَادِمِ مِنَ الأعْرَابِ
84. غلام یا باندی کو گنواروں کے ہاتھ فروخت کرنا
حدیث نمبر: 162
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
حدثنا سليمان بن حرب، قال‏:‏ حدثنا حماد بن زيد، عن يحيى بن سعيد، عن ابن عمرة، عن عمرة، ان عائشة رضي الله عنها دبرت امة لها، فاشتكت عائشة، فسال بنو اخيها طبيبا من الزط، فقال‏:‏ إنكم تخبروني عن امراة مسحورة، سحرتها امة لها، فاخبرت عائشة، قالت‏:‏ سحرتيني‏؟‏ فقالت‏:‏ نعم، فقالت‏:‏ ولم‏؟‏ لا تنجين ابدا، ثم قالت‏:‏ بيعوها من شر العرب ملكة‏.‏حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنِ ابْنِ عَمْرَةَ، عَنْ عَمْرَةَ، أَنَّ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا دَبَّرَتْ أَمَةً لَهَا، فَاشْتَكَتْ عَائِشَةُ، فَسَأَلَ بَنُو أَخِيهَا طَبِيبًا مِنَ الزُّطِّ، فَقَالَ‏:‏ إِنَّكُمْ تُخْبِرُونِي عَنِ امْرَأَةٍ مَسْحُورَةٍ، سَحَرَتْهَا أَمَةٌ لَهَا، فَأُخْبِرَتْ عَائِشَةُ، قَالَتْ‏:‏ سَحَرْتِينِي‏؟‏ فَقَالَتْ‏:‏ نَعَمْ، فَقَالَتْ‏:‏ وَلِمَ‏؟‏ لاَ تَنْجَيْنَ أَبَدًا، ثُمَّ قَالَتْ‏:‏ بِيعُوهَا مِنْ شَرِّ الْعَرَبِ مَلَكَةً‏.‏
سیده عمرة انصاریہ سے روایت ہے کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے اپنی ایک لونڈی کو مدبر کر دیا۔ بعد ازاں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیمار پڑ گئیں تو ان کے بھتیجوں نے ایک عجمی طبیب سے دریافت کیا (کہ انہیں اس طرح تکلیف ہے)، اس نے کہا کہ تم جس عورت کی بات کرتے ہو وہ تو سحر زدہ ہے، جس پر اس کی لونڈی نے جادو کیا ہے۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو بتایا گیا تو انہوں نے اس لونڈی سے پوچھا: تو نے مجھ پر جادو کیا ہے؟ تو اس نے کہا: ہاں! سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے پوچھا: تو نے ایسا کیوں کیا؟ اب تو غلامی سے کبھی نجات نہیں پائے گی، پھر فرمایا: اسے عرب کے اس قبیلے کے ہاتھ فروخت کر دو جن کا سلوک غلاموں کے ساتھ سب سے برا ہو۔

تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه مالك فى الموطأ رواية أبى مصعب: 2782 و أحمد: 24126 و عبدالرزاق: 140/6 و الحاكم: 219/4 و البيهقي فى الكبريٰ: 236/8»

قال الشيخ الألباني: صحيح


تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  الشيخ الحديث مولانا عثمان منيب حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، الادب المفرد: 162  
1
فوائد ومسائل:
(۱)غلاموں اور لونڈیوں سے حسن سلوک کرنے کا حکم ہے لیکن اگر وہ بدخصلت اور برے ہوں تو انہیں کسی ایسے شخص کے ہاتھوں فروخت کیا جاسکتا ہے جس کے بارے میں معلوم ہو کہ وہ غلاموں سے برا سلوک کرتا ہے، نیز اپنی ذات کی خاطر بدلہ لینا جائز ہے جیسا کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کیا۔
(۲) مستدرک حاکم (۴؍۲۲۰)میں ہے کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا کہ اسے بیچ کر اس کی قیمت سے کوئی غلام خرید کر اسے آزاد کردو۔
(۳) مدبر:اس غلام یا لونڈی کو کہتے ہیں جسے یہ کہا جائے کہ تو میری وفات کے بعد آزاد ہے۔ اس لونڈی نے جادو اس لیے کیا تھا کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا جلد فوت ہو جائیں اور وہ آزاد ہو جائے۔
(۴) جادو کسی نیک اور صالح شخص پر بھی ہوسکتا ہے، اس لیے صبح و شام کے مسنون اذکار خصوصاً معوذتین کا ضرور اہتمام کرنا چاہیے۔
(۵) اس سے کاہن کے پاس جانے کا جواز ثابت نہیں ہوتا کیونکہ طبیب نے علامات سے اندازہ لگایا تھا جیسا کہ مسند احمد (۶؍۴۰)میں صراحت ہے کہ طبیب نے کہا کہ تم مجھے جو علامات بتا رہے ہو یہ تو کسی جادو زدہ عورت کی ہیں۔ پھر سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے اس کی بات کو کافي نہیں سمجھا جب تک لونڈی نے خود اقرار نہیں کرلیا۔
   فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث\صفحہ نمبر: 162   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.