الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 
مسند اسحاق بن راهويه کل احادیث 981 :حدیث نمبر
مسند اسحاق بن راهويه
نماز کے احکام و مسائل
31. رکوع وسجود مکمل نہ کرنے سے نماز باطل ہوجاتی ہے
حدیث نمبر: 174
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
وبهذا، عن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: ((إن شر الناس سرقة الذي يسرق من صلاته)) قيل: يا رسول الله، وكيف يسرق من صلاته؟ قال: ((لا يتم ركوعها ولا سجودها)).وَبِهَذَا، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((إِنَّ شَرَّ النَّاسِ سَرِقَةً الَّذِي يَسْرِقُ مِنْ صَلَاتِهِ)) قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَكَيْفَ يَسْرِقُ مِنْ صَلَاتِهِ؟ قَالَ: ((لَا يُتِمُّ رُكُوعَهَا وَلَا سُجُودَهَا)).
اسی سند سے ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بدترین چور وہ ہے جو اپنی نماز کی چوری کرتا ہے۔ عرض کیا گیا: اللہ کے رسول! وہ اپنی نماز کی چوری کس طرح کرتا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا: وہ اس کا رکوع پورا کرتا ہے نہ اس کا سجود۔

تخریج الحدیث: «مسند احمد: 310. صحيح الجامع الصغير، رقم: 986. صحيح ترغيب وترهيب، رقم: 524.»


تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
   الشيخ حافظ عبدالشكور ترمذي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث مسند اسحاق بن راهويه 174  
اسی سند سے ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بدترین چور وہ ہے جو اپنی نماز کی چوری کرتا ہے۔ عرض کیا گیا: اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم! وہ اپنی نماز کی چوری کس طرح کرتا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ اس کا رکوع پورا کرتا ہے نہ اس کا سجود۔
[مسند اسحاق بن راهويه/حدیث:174]
فوائد:
مذکورہ بالاحدیث سے معلوم ہوا رکوع وسجود کا مکمل نہ کرنا چوری ہے اور جو رکوع وسجود مکمل نہیں کرتا ایسے انسان کی نماز بھی باطل ہے۔
جیسا کہ سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نے ایک شخص کو دیکھا جو رکوع وسجود مکمل طور پر نہیں کر رہا تھا، آپ رضی اللہ عنہ نے اس سے کہا: تم نے نماز ہی نہیں پڑھی اور اگر تم مر گئے تو تمہاری موت اس سنت پر نہیں ہوگی۔ جس پر اللہ تعالیٰ نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو پیدا کیا تھا۔ (بخاري، کتاب الاذان، رقم: 791) معلوم ہوا رکوع اور سجدہ اطمینان سے کرنا چاہیے۔
   مسند اسحاق بن راھویہ، حدیث\صفحہ نمبر: 174   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.