الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔
كتاب الصلوٰة نماز کے احکام و مسائل رکوع وسجود مکمل نہ کرنے سے نماز باطل ہوجاتی ہے
اسی سند سے ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی فرض نماز پڑھے اور وہ اس کا رکوع و سجود اور اس کی تکبیر و تضرع مکمل نہ کرے تو وہ اس تاجر کے مانند ہے جس کے مال میں کوئی اضافہ نہیں ہوتا حتیٰ کہ اصل زر بھی پورا نہیں ہوتا۔“
اسی سند سے ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بدترین چور وہ ہے جو اپنی نماز کی چوری کرتا ہے۔“ عرض کیا گیا: اللہ کے رسول! وہ اپنی نماز کی چوری کس طرح کرتا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا: ”وہ اس کا رکوع پورا کرتا ہے نہ اس کا سجود۔“
تخریج الحدیث: «مسند احمد: 310. صحيح الجامع الصغير، رقم: 986. صحيح ترغيب وترهيب، رقم: 524.»
|