الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 
سنن دارمي کل احادیث 3535 :حدیث نمبر
سنن دارمي
حج اور عمرہ کے بیان میں
23. باب في الْحَجِّ عَنِ الْحَيِّ:
23. زندہ آدمی کی طرف سے حج کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 1873
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
(حديث مرفوع) حدثنا مسدد، اخبرنا حماد بن زيد، عن يحيى بن ابي إسحاق، عن سليمان بن يسار، حدثني الفضل بن عباس او عبيد الله بن العباس، ان رجلا قال: يا رسول الله، إن ابي او امي عجوز كبير، إن انا حملتها لم تستمسك، وإن ربطتها، خشيت ان اقتلها. قال:"ارايت إن كان على ابيك او امك دين، اكنت تقضيه؟". قال: نعم، قال: "فحج عن ابيك، او امك".(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، أَخْبَرَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي إِسْحَاق، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ، حَدَّثَنِي الْفَضْلُ بْنُ عَبَّاسٍ أَوْ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ الْعَبَّاسِ، أَنَّ رَجُلًا قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ أَبِي أَوْ أُمِّي عَجُوزٌ كَبِيرٌ، إِنْ أَنَا حَمَلْتُهَا لَمْ تَسْتَمْسِكْ، وَإِنْ رَبَطْتُهَا، خَشِيتُ أَنْ أَقْتُلَهَا. قَالَ:"أَرَأَيْتَ إِنْ كَانَ عَلَى أَبِيكَ أَوْ أُمِّكَ دَيْنٌ، أَكُنْتَ تَقْضِيهِ؟". قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: "فَحُجَّ عَنْ أَبِيكَ، أَوْ أُمِّكَ".
سیدنا فضل بن عباس یا سیدنا عبید الله بن عباس رضی اللہ عنہم نے بیان کیا کہ ایک شخص نے عرض کیا اے اللہ کے رسول! میری ماں یا باپ بوڑھے ہیں، اگر انہیں سوار کروں تو ٹھیک سے بیٹھ نہیں سکیں گے اور سواری پر باندھ دوں تو ڈر ہے کہ مر نہ جائیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہاری کیا رائے ہے، اگر تمہارے والد یا والدہ پر قرض ہو تو کیا تم ان کا قرض ادا کرو گے؟ عرض کیا: بالکل ادا کروں گا، فرمایا: تب پھر اپنے والد یا والدہ کی طرف سے حج بھی کرو۔

تخریج الحدیث: «إسناد عبيد الله بن عباس صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1877]»
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسند أحمد 212/1، 359]، [مشكل الآثار للطحاوي 220/3]

وضاحت:
(تشریح احادیث 1868 سے 1873)
ان احادیث سے ماں باپ کی طرف سے فریضۂ حج ادا کرنے کا ثبوت ملا خواہ وہ زندہ ہوں یا نہیں، وصیت کی ہو یا نہ کی ہو، ان کے لڑکے یا لڑکی کو چاہیے کہ وہ اگر حج نہیں کر سکتے تو اپنا حج ادا کرنے کے بعد ان کی طرف سے حج کر سکتا ہے۔
بعض علماء نے کہا: اگر وصیت کی ہو تب ہی ان کی طرف سے حج کرے، اور بعض علماء نے کہا کہ بلا وصیت بھی ان کی طرف سے حج کرنا درست ہے۔
امام دارمی رحمہ اللہ کا یہی مسلک ہے، اور راقم نے سماحۃ الشيخ ابن باز رحمہ اللہ سے بھی یہی سنا کہ ماں باپ کی طرف سے حج کرنا درست ہے۔
حج کی ایک قسم حجِ بدل ہے جو کسی معذور یا متوفی کی طرف سے نیابتاً کیا جاتا ہے، اس کی نیّت کرتے وقت لبیک کے ساتھ جس کی طرف سے حج کیا جا رہا ہے اس کا نام لیا جائے، مثلاً: «لبيك عن زيد نيابتةً» مگر حجِ بدل کے لئے ضروری ہے کہ حج کرنے والا پہلے خود اپنا حج ادا کر چکا ہو، جیسا کہ حدیث شبرمہ میں وضاحت ہے۔
والله اعلم۔

قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناد عبيد الله بن عباس صحيح


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.