الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 
الادب المفرد کل احادیث 1322 :حدیث نمبر
الادب المفرد
كتاب المعروف
119. بَابُ الْخُرُوجِ إِلَى الضَّيْعَةِ
119. جائیداد کی طرف جانے کا بیان
حدیث نمبر: 236
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
حدثنا معاذ بن فضالة، قال‏:‏ حدثنا هشام الدستوائي، عن يحيى بن ابي كثير، عن ابي سلمة قال‏:‏ اتيت ابا سعيد الخدري، وكان لي صديقا، فقلت‏:‏ الا تخرج بنا إلى النخل‏؟‏ فخرج، وعليه خميصة له‏.‏حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ فَضَالَةَ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا هِشَامٌ الدَّسْتُوَائِيُّ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ قَالَ‏:‏ أَتَيْتُ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ، وَكَانَ لِي صَدِيقًا، فَقُلْتُ‏:‏ أَلاَ تَخْرُجُ بِنَا إِلَى النَّخْلِ‏؟‏ فَخَرَجَ، وَعَلَيْهِ خَمِيصَةٌ لَهُ‏.‏
حضرت ابوسلمہ رحمہ اللہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور وہ میرے دوست تھے۔ میں نے ان سے کہا: ہمیں کھجوروں کے باغ میں کیوں نہیں لے چلتے؟ چنانچہ وہ ساتھ چل دیے اور ان پر ان کی ایک چادر تھی۔

تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه البخاري، كتاب الاذان، باب السجود على الأنف فى الطين: 813 و مسلم: 1167 و صحيح أبى داؤد: 1251»

قال الشيخ الألباني: صحيح


تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  الشيخ الحديث مولانا عثمان منيب حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، الادب المفرد: 236  
1
فوائد ومسائل:
(۱)یہ روایت مختصر ہے، اس کی تفصیل یہ ہے کہ ابو سلمہ رحمہ اللہ نے کہا کہ چلو باہر کھیتوں میں جاکر (دینی)بات چیت کرتے ہیں تو پھر ابو سلمہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اعتکاف کے متعلق پوچھا تو ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ نے بتایا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پہلے رمضان کے ابتدائی دس ایام کا اعتکاف کیا، پھر درمیانی عشرے کا اور پھر آپ کو بتایا گیا کہ لیلۃ القدر آخری عشرے میں ہے تو آپ نے آخری عشرے کا اعتکاف کیا۔ (صحیح البخاري، الأذان، حدیث:۸۱۳)
(۲) اس سے معلوم ہوا کہ سلف صالحین کی باہمی گفتگو اور بات چیت بھی دین کے بارے میں ہوتی تھی۔ وہ اپنا وقت فضولیات میں ضائع نہیں کرتے تھے۔
(۳) اس سے معلوم ہوا کہ کھیتوں اور جائیداد کی طرف دوست و احباب کے ساتھ جانا جائز ہے۔
   فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث\صفحہ نمبر: 236   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.