الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 
مسند اسحاق بن راهويه کل احادیث 981 :حدیث نمبر
مسند اسحاق بن راهويه
جنازے کے احکام و مسائل
12. عورتوں کی بیعت اور نوحہ خوانی کی ممانعت کا بیان
حدیث نمبر: 266
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
اخبرنا ابو معاوية، نا عاصم، نا حفصة بنت سيرين، عن ام عطية قالت: لما نزلت: ﴿إذا جاءك المؤمنات يبايعنك على ان لا يشركن بالله شيئا ولا يسرقن ولا يزنين﴾ [الممتحنة: 12] إلى قوله: ﴿ولا يعصينك في معروف﴾ [الممتحنة: 12] قالت: منها النياحة، قالت: فقلت: يا رسول الله، إلا بني فلان فإنهم كانوا اسعدوني في الجاهلية فلا بد من إسعادهم فقال: ((إلا بني فلان)).أَخْبَرَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، نا عَاصِمٌ، نا حَفْصَةُ بِنْتُ سِيرِينَ، عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ قَالَتْ: لَمَّا نَزَلَتْ: ﴿إِذَا جَاءَكَ الْمُؤْمِنَاتُ يُبَايِعْنَكَ عَلَى أَنْ لَا يُشْرِكْنَ بِاللَّهِ شَيْئًا وَلَا يَسْرِقْنَ وَلَا يَزْنِينَ﴾ [الممتحنة: 12] إِلَى قَوْلِهِ: ﴿وَلَا يَعْصِينَكَ فِي مَعْرُوفٍ﴾ [الممتحنة: 12] قَالَتْ: مِنْهَا النِّيَاحَةُ، قَالَتْ: فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِلَّا بَنِي فُلَانٍ فَإِنَّهُمْ كَانُوا أَسْعَدُونِي فِي الْجَاهِلِيَّةِ فَلَا بُدَّ مِنْ إِسْعَادِهِمْ فَقَالَ: ((إِلَّا بَنِي فُلَانٍ)).
سیدہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا، جب یہ آیت نازل ہوئی کہ: جب مومن خواتین آپ کے پاس آئیں وہ اس پر بیعت کریں کہ وہ اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہرائیں گی، چوری نہیں کریں گی اور زنا نہیں کریں گی۔۔۔ اور نیکی کے کاموں میں آپ کی نافرمانی نہیں کریں گی۔ انہوں (سیدہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا) نے کہا: نوحہ خوانی بھی اسی میں شامل تھی، میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول اللہ ! سوائے بنو فلاں کے کہ انہوں نے دور جاہلیت میں میری مدد کی تھی، پس ان کی مدد کرنا میرے لیے ضروری ہے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سوائے بنو فلاں کے۔

تخریج الحدیث: «انظر ما قبله»


تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
   الشيخ حافظ عبدالشكور ترمذي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث مسند اسحاق بن راهويه 266  
سیدہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا، جب یہ آیت نازل ہوئی کہ: جب مومن خواتین آپ کے پاس آئیں وہ اس پر بیعت کریں کہ وہ اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہرائیں گی، چوری نہیں کریں گی اور زنا نہیں کریں گی.... اور نیکی کے کاموں میں آپ کی نافرمانی نہیں کریں گی۔ انہوں (سیدہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا) نے کہا: نوحہ خوانی بھی اسی میں شامل تھی، میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم! سوائے بنو فلاں کے کہ انہوں نے دور جاہلیت میں میری مدد کی تھی، پس ان کی مدد کرنا میرے لیے ضروری ہے، تو آپ نے فرمایا: سوائے بنو فلاں کے۔
[مسند اسحاق بن راهويه/حدیث:266]
فوائد:
مذکورہ بالا حدیث میں ہے کہ جب عورتیں ہجرت کرکے آتیں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان سے بیعت لیتے تھے، فتح مکہ کے دن بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے قریش کی عورتوں سے بیعت لی۔ سیّدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ جب یہ آیت ﴿ ٰٓیاََیُّهَا النَّبِیُّ اِِذَا جَاءَكَ الْمُؤْمِنَاتُ یُبَایِعْنَكَ عَلٰی اَنْ لَا یُشْرِکْنَ بِاللّٰهِ شَیْئًا وَّلَا یَسْرِقْنَ وَلَا یَزْنِیْنَ وَلَا یَقْتُلْنَ اَوْلَادَهُنَّ وَلَا یَاْتِیْنَ بِبُهْتَانٍ یَفْتَرِیْنَهٗ بَیْنَ اَیْدِیْهِنَّ وَاَرْجُلِهِنَّ وَلَا یَعْصِیْنَكَ فِیْ مَعْرُوفٍ فَبَایِعْهُنَّ وَاسْتَغْفِرْ لَهُنَّ اللّٰهَ اِِنَّ اللّٰهَ غَفُوْرٌ رَحِیْمٌ ﴾ (الممتحنة:12) نازل ہوئی، اس کے بعد جو مومن عورت بیعت کرنے کے لیے آتی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم (مذکورہ بالا آیت میں جن چیزوں کا تذکرہ ہے ان باتوں پر عہد لیتے) اگر وہ اقرار کرلیتی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس سے زبانی طور پر فرماتے کہ میں نے تمہاری بیعت قبول کرلی اور اللہ کی قسم! آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ نے کسی عورت کا ہاتھ بیعت لیتے وقت کبھی نہیں چھوا، صرف آپ ان سے زبانی بیعت لیتے تھے۔ (بخاري، کتاب التفسیر، رقم: 4891)
مذکورہ حدیث کے آخر میں ہے کہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا کو نوحہ کی رخصت دی۔ یا تو یہ نوحہ حرام ہونے سے پہلے کی بات ہے یا پھر اُمّ عطیہ رضی اللہ عنہا کے لیے خاص تھا۔ حافظ ابن حجر رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ((وَلِلشَّارِعِ اَنْ یَّخُصَّ مِنَ الْعَمُوْمِ۔)) (فتح الباري: 8؍ 823) شارع کو اختیار ہے کہ بعض حکم میں کسی کو خاص کردے۔
   مسند اسحاق بن راھویہ، حدیث\صفحہ نمبر: 266   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.