الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
سنن نسائي کل احادیث 5761 :حدیث نمبر
سنن نسائي
کتاب: جہاد کے احکام، مسائل و فضائل
The Book of Jihad
1. بَابُ : وُجُوبِ الْجِهَادِ
1. باب: جہاد کی فرضیت کا بیان۔
Chapter: The Obligation Of Jihad
حدیث نمبر: 3087
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
(موقوف) اخبرنا عبد الرحمن بن محمد بن سلام، قال: حدثنا إسحاق الازرق، قال: حدثنا سفيان، عن الاعمش، عن مسلم، عن سعيد بن جبير، عن ابن عباس، قال: لما اخرج النبي صلى الله عليه وسلم من مكة، قال ابو بكر: اخرجوا نبيهم إنا لله وإنا إليه راجعون ليهلكن , فنزلت: اذن للذين يقاتلون بانهم ظلموا وإن الله على نصرهم لقدير سورة الحج آية 39 , فعرفت انه سيكون قتال"، قال ابن عباس: فهي اول آية نزلت في القتال.
(موقوف) أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلَّامٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْحَاق الْأَزْرَقُ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ الْأَعْمَشِ، عَنْ مُسْلِمٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: لَمَّا أُخْرِجَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ مَكَّةَ، قَالَ أَبُو بَكْرٍ: أَخْرَجُوا نَبِيَّهُمْ إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ لَيَهْلِكُنَّ , فَنَزَلَتْ: أُذِنَ لِلَّذِينَ يُقَاتَلُونَ بِأَنَّهُمْ ظُلِمُوا وَإِنَّ اللَّهَ عَلَى نَصْرِهِمْ لَقَدِيرٌ سورة الحج آية 39 , فَعَرَفْتُ أَنَّهُ سَيَكُونُ قِتَالٌ"، قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: فَهِيَ أَوَّلُ آيَةٍ نَزَلَتْ فِي الْقِتَالِ.
عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب مکہ سے نکالے گئے تو ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا: انہوں نے اپنے نبی کو نکال دیا «إنا لله وإنا إليه راجعون» یہ لوگ ضرور ہلاک ہو جائیں گے۔ تو یہ آیت نازل ہوئی «‏أذن للذين يقاتلون بأنهم ظلموا وإن اللہ على نصرهم لقدير» جن (مسلمانوں) سے (کافر) جنگ کر رہے ہیں، انہیں بھی مقابلے کی اجازت دی جاتی ہے کیونکہ وہ بھی مظلوم ہیں۔ بیشک ان کی مدد پر اللہ قادر ہے۔ (الحج: ۳۹) تو میں نے سمجھ لیا کہ اب جنگ ہو گی۔ ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: یہ پہلی آیت ہے جو جنگ کے بارے میں اتری ہے۔

تخریج الحدیث: «سنن الترمذی/تفسیرالحج (3171)، (تحفة الأشراف: 5618)، مسند احمد (1/216) (صحیح)»

قال الشيخ الألباني: صحيح الإسناد

قال الشيخ زبير على زئي: صحيح


تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث3087  
´جہاد کی فرضیت کا بیان۔`
عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب مکہ سے نکالے گئے تو ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا: انہوں نے اپنے نبی کو نکال دیا «إنا لله وإنا إليه راجعون» یہ لوگ ضرور ہلاک ہو جائیں گے۔ تو یہ آیت نازل ہوئی «‏أذن للذين يقاتلون بأنهم ظلموا وإن اللہ على نصرهم لقدير» جن (مسلمانوں) سے (کافر) جنگ کر رہے ہیں، انہیں بھی مقابلے کی اجازت دی جاتی ہے کیونکہ وہ بھی مظلوم ہیں۔ بیشک ان کی مدد پر اللہ قادر ہے۔‏‏‏‏ (الحج: ۳۹) تو میں نے سمجھ لیا کہ۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن نسائي/كتاب الجهاد/حدیث: 3087]
اردو حاشہ:
(1) جہاد اسلام کے فرائض میں سے ایک فریضہ ہے مگر یہ دیگر ارکان ا سلام سے بعض شرائط میں مختلف ہے: * اکارن خمسہ، یعنی توحید ورسالت کی گواہی، نماز، زکوٰۃ، روزہ اور حج فرض عین ہیں مگر جہاد عام حالات میں فرض عین نہیں بلکہ فرض کفایہ ہے۔ * ارکان خمسہ انفرادی عبادات ہیں جب کہ جہاد حکومت کے فرائض میںشامل ہیں۔* جہاد ضرورت کے مطابق ہے۔ ضرورت نہ پڑے تو جہاد بھی نہیں ہوگا جب کہ دیگر عبادات ضرورت پر موقف نہیں۔ مکی زندگی میں چونکہ مسلمان کمزور بھی تھے اور تعداد میں بھی بہت تھوڑے تھے‘ لہٰذا جہاد میں نہیں ہوا۔ مدینہ منورہ میں بھی جب ضـرورت پڑی، جہاد کیا گیا جیسے جنگ بدر، احد اور خندق کے واقعات ہیں۔ یا جب کفار کی شرانگیزی حد سے بڑھ گئی اور اسلامی مملکت کے لیے ناقابل برداشت بن گئی بلکہ اسلامی مملکت کے لیے خطرہ بن گئی تو حملہ کیا گیا جیسے خیبر اور فتح مکہ کے واقعات ہیں، البتہ اگر کفار امن سے رہیں، مسلمانوں پر جنگ مسلط نہ کریں اور نہ ان کی مملکت کے خلاف تباہ کن سازشیں کریں تو ان سے لڑائی نہیں لڑی جائے گی بلکہ ان سے معاہدہ کرکے صلح رکھی جائے گی جیسے یہودیوں کے ساتھ میثاق مدینہ اور قریش کے ساتھ صلح جیدبیہ ہوئی۔* جہاد کے لیے ہر شخص کا نکلنا ضروری نہیں بلکہ امیر جن لوگوں کی ضرورت سمجھے، ان پر جانا فرض ہوگا۔ اور حکومت نے شعبہ فوج الگ سے قائم کررکھا ہے تو انہی پر جہاد فرض ہے۔ دوسرے لوگ اپنے اپنے کام کریں تاکہ معیشت کی گاڑی بھی چلتی رہے، تاہم امیر حسب ضرورت وحالات سب لوگوں کو نکلنے کا لازمی حکم دے سکتا ہے جیسا کہ رسول اللہﷺ کی زندگی میں غزوۂ تبوک کے موقع پر ہوا۔* یہ سمجھنا کہ جہاد سے مراد ہر وقت شمشیر بکف رہنا اور بلاوجہ بلاوجہ ماردھاڑ کرتے رہنا اور نہ امن سے رہنا نہ رہنے دینا، جہاد کے معنیٰ سے مراد ہر وقت شمشیر بکف رہنا اور بلاوجہ ماردھاڑ کرتے رہنا اور نہ امن سے رہنا نہ رہنے دینا ہے، جہاد کے معنی، میں تحریف ہے۔ رسول اللہﷺ کی سیرت طیبہ کے خلاف ہے اور قرآن مجید سے غلط استدلال ہے۔
(2) نبی کا کسی قوم سے نکل جانا اس قوم کی بدنصیبی اور اس کے لیے ہلاکت کا پیغام ہے، جب کہ نبی کا وجود رحمتِ الٰہی ہے اور عذاب سے تحفظ کی ضمانت ہے۔ جب تک کوئی نبی اپنی قوم میں رہا، عذاب نہیں آیا، خواہ کفر کتنا ہی عام تھا۔
   سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث\صفحہ نمبر: 3087   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.