الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
بلوغ المرام کل احادیث 1359 :حدیث نمبر
بلوغ المرام
نماز کے احکام
नमाज़ के नियम
10. باب صلاة الجماعة والإمامة
10. نماز باجماعت اور امامت کے مسائل کا بیان
१०. “ जमाअत के साथ नमाज़ पढ़ना और इमामत के नियम ”
حدیث نمبر: 327
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
وعن ابن مسعود رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏يؤم القوم اقرؤهم لكتاب الله تعالى فإن كانوا في القراءة سواء فاعلمهم بالسنة فإن كانوا في السنة سواء فاقدمهم هجرة فإن كانوا في الهجرة سواء فاقدمهم سلما- وفي رواية: «‏‏‏‏سنا» ‏‏‏‏- ولا يؤمن الرجل الرجل في سلطانه ولا يقعد في بيته على تكرمته إلا بإذنه» . رواه مسلم.وعن أبن مسعود رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏يؤم القوم أقرؤهم لكتاب الله تعالى فإن كانوا في القراءة سواء فأعلمهم بالسنة فإن كانوا في السنة سواء فأقدمهم هجرة فإن كانوا في الهجرة سواء فأقدمهم سلما- وفي رواية: «‏‏‏‏سنا» ‏‏‏‏- ولا يؤمن الرجل الرجل في سلطانه ولا يقعد في بيته على تكرمته إلا بإذنه» . رواه مسلم.
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا لوگوں کا امام ایسا آدمی ہو جسے قرآن حمید کا علم زیادہ ہو۔ اگر اس وصف میں لوگ مساوی ہوں پھر وہ امام بنے جسے سنت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کا علم زیادہ ہو اور اگر سنت کے علم میں بھی لوگ مساوی ہوں تو پھر وہ امام بنے جس نے ہجرت پہلے کی۔ اگر اس وصف میں سب برابر ہوں تو پھر وہ امام بنے جس نے پہلے اسلام قبول کیا ہو اور ایک روایت میں «سلما» (اسلام) کی بجائے «سنا» (عمر) کا لفظ بھی ہے (یعنی اگر مذکورہ بالا اوصاف میں سبھی برابر ہوں تو پھر ان میں جس کی عمر زیادہ ہو اسے امام بنایا جائے) کوئی آدمی کسی آدمی کے دائرہ اقتدار میں امامت نہ کرائے اور نہ گھر میں اس کی مخصوص نشست (بستر) پر اس کی اجازت کے بغیر بیٹھے۔ (مسلم)
हज़रत इब्न मसऊद रज़ि अल्लाहु अन्हुमा से रिवायत है कि रसूल अल्लाह सल्लल्लाहु अलैहि वसल्लम ने फ़रमाया “लोगों का इमाम ऐसा आदमी हो जिसे क़ुरान हमीद का ज्ञान अधिक हो । अगर इस मामले में लोग बराबर हों फिर वह इमाम बने जिसे नबी की सुन्नत सल्लल्लाहु अलैहि वसल्लम का ज्ञान अधिक हो और अगर सुन्नत के ज्ञान में भी लोग बराबर हों तो फिर वह इमाम बने जिस ने हिजरत पहले की । अगर इस मामले में सब बराबर हों तो फिर वह इमाम बने जिस ने पहले इस्लाम क़बूल किया हो और एक रिवायत में « سلما » (इस्लाम) की बजाए « سنا » (उमर) का शब्द भी है (यानी अगर ऊपर लिखे मामलों में सभी बराबर हों तो फिर उन में जिस की उमर अधिक हो उसे इमाम बनाया जाए) कोई व्यक्ति किसी व्यक्ति के दबाओ में इमामत न करे और न घर में उस की विशेष बैठक (बिस्तर) पर उस की अनुमति के बिना बैठे ।” (मुस्लिम)

تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم، المساجد، باب من أحق بالإمامة، حديث:673.»

Narrated Ibn Mas'ud (RA): Allah's Messenger (ﷺ) said: "The one who knows [by recitation and memorization] the Book of Allah most should be the Imam of the people. If they are equal in the recitation, then the one who knows the Sunnah most and if they are equal in the Sunnah then the earliest of them to emigrate (to al-Madinah) and if they are equal in the emigration then the oldest among them in Islam. In another narration it has "agewise". And no man should lead another in prayer in his domain or sit in his place of honor without his permission." [Reported by Muslim].
USC-MSA web (English) Reference: 0


حكم دارالسلام: صحيح


تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 327  
´نماز باجماعت اور امامت کے مسائل کا بیان`
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا لوگوں کا امام ایسا آدمی ہو جسے قرآن حمید کا علم زیادہ ہو۔ اگر اس وصف میں لوگ مساوی ہوں پھر وہ امام بنے جسے سنت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کا علم زیادہ ہو اور اگر سنت کے علم میں بھی لوگ مساوی ہوں تو پھر وہ امام بنے جس نے ہجرت پہلے کی۔ اگر اس وصف میں سب برابر ہوں تو پھر وہ امام بنے جس نے پہلے اسلام قبول کیا ہو اور ایک روایت میں «سلما» (اسلام) کی بجائے «سنا» (عمر) کا لفظ بھی ہے (یعنی اگر مذکورہ بالا اوصاف میں سبھی برابر ہوں تو پھر ان میں جس کی عمر زیادہ ہو اسے امام بنایا جائے) کوئی آدمی کسی آدمی کے دائرہ اقتدار میں امامت نہ کرائے اور نہ گھر میں اس کی مخصوص نشست (بستر) پر اس کی اجازت کے بغیر بیٹھے۔ (مسلم) «بلوغ المرام/حدیث: 327»
تخریج:
«أخرجه مسلم، المساجد، باب من أحق بالإمامة، حديث:673.»
تشریح:
اس حدیث کی رو سے امامت ایسے شخص کے سپرد کی جانی چاہیے جو قرآن کو زیادہ یاد رکھتا ہو‘ یا پھر سنت سے زیادہ باخبر ہو‘ یا دین کی خاطر ترک وطن کی سعادت میں قبول اسلام میں اولیت رکھتا ہو‘ یا پھر عمر رسیدہ ہو کیونکہ زیادہ امید ہے کہ جس کی عمر دراز ہوگی اس کے اعمال حسنہ بھی زیادہ ہوں گے۔
   بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث\صفحہ نمبر: 327   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.