الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
الادب المفرد کل احادیث 1322 :حدیث نمبر
الادب المفرد
كتاب
153. بَابُ مَا جَاءَ فِي التَّمَادُحِ
153. ایک دوسرے کی بے جا تعریف کی ممانعت
حدیث نمبر: 336
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
حدثنا محمد، قال‏:‏ حدثنا عبد السلام، قال‏:‏ حدثنا حفص، عن عبيد الله، عن زيد بن اسلم، عن ابيه قال‏:‏ سمعت عمر يقول‏:‏ المدح ذبح، قال محمد‏:‏ يعني إذا قبلها‏.‏حَدَّثَنَا مُحَمَّدٍ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلامِ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ‏:‏ سَمِعْتُ عُمَرَ يَقُولُ‏:‏ الْمَدْحُ ذَبْحٌ، قَالَ مُحَمَّدٌ‏:‏ يَعْنِي إِذَا قَبِلَهَا‏.‏
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تعریف کرنا ذبح کر دینا ہے۔ امام بخاری رحمہ اللہ نے فرمایا: ذبح اس وقت ہو گا جب وہ تعریف قبول کرے۔

تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه أحمد فى الزهد: 614 و ابن أبى شيبة: 26263 و ابن أبى الدنيا فى الصمت: 602»

قال الشيخ الألباني: صحيح


تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  الشيخ الحديث مولانا عثمان منيب حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، الادب المفرد: 336  
1
فوائد ومسائل:
(۱)مذکورہ بالا حدیث و آثار میں کسی کی اس کے منہ پر تعریف کرنے کی مذمت وارد ہے۔ ایسا کرنے سے اس شخص کے تباہ ہونے کا خدشہ ہے جس کی تعریف کی جارہی ہو اور دین کی خرابی ہی انسان کی تباہی ہے۔ اس لیے منہ پر تعریف کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔
(۲) منہ پر تعریف کرنی، تعریف کرنے والے کے لیے بھی تباہی ہے۔ کیونکہ عموماً منہ پر تعریف کرنے میں ریاکاری یا خوشامد کا عنصر غالب ہوتا ہے۔ اسی طرح کسی مسلمان کے دین کی خرابی کا باعث بننا بھی بہت بڑا گناہ ہے۔
(۳) سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا اثر کہ مدح کرنا ذبح کرنے کے مترادف ہے، مرفوعاً بھی مروی ہے۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:ایک دوسرے کی مدح سرائی سے بچو کیونکہ یہ ذبح کرنے کے مترادف ہے۔ (سلسلة الأحادیث الصحیحة، حدیث:۱۲۸۴)
   فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث\صفحہ نمبر: 336   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.