الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 
سنن دارمي کل احادیث 3535 :حدیث نمبر
سنن دارمي
قرآن کے فضائل
12. باب فَضْلِ فَاتِحَةِ الْكِتَابِ:
12. سورہ فاتحہ کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 3406
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
(حديث مرفوع) اخبرنا ابو علي الحنفي، حدثني ابن ابي ذئب، عن المقبري، عن ابي هريرة، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "الحمد لله ام القرآن، وام الكتاب، والسبع المثاني".(حديث مرفوع) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الْحَنَفِيُّ، حَدَّثَنِي ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ، عَنْ الْمَقْبُرِيِّ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "الْحَمْدُ لِلَّهِ أُمُّ الْقُرْآنِ، وَأُمُّ الْكِتَابِ، وَالسَّبْعُ الْمَثَانِي".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: الحمد لله اُم القرآن، اُم الکتاب اور سبع المثانی ہے۔

تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 3417]»
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 1457]، [ترمذي 3124]، [مسند أحمد 448/2]۔ نیز اس کا شاہد بخاری میں بھی ہے۔ دیکھئے: [بخاري 4703، 4704] و [شرح السنة للبغوي 1187] و [مشكل الآثار 78/2، وغيرهم]

وضاحت:
(تشریح احادیث 3403 سے 3406)
قرآن پاک اور احادیثِ رسول میں سورۃ الفاتحہ کے متعدد نام مذکور ہیں، جن میں سے چار نام اوپر ذکر کئے گئے، الفاتحہ یا فاتحۃ الكتاب اس لئے کہا جاتا ہے کیوں کہ مصحف کی کتابت میں سب سے پہلے یہ ہی سورت لکھی جاتی ہے، نماز میں بھی سب سے پہلے دعا استفتاح کے بعد اس کی قرأت ہوتی ہے، اُم الکتاب یا اُم القرآن یا اساس قرآن بھی اس کو کہا جاتا ہے کیوں کہ قرآن پاک کی تعلیمات کا یہ لب لباب ہے، اس کا نام الشفاء بھی ہے جیسا کہ اس باب کی پہلی حدیث میں ہے، الرقیہ بھی اس سورہ کا نام ہے کیوں کہ صحابہ کرام اس کو پڑھ کر مریض و بیمار پر دم کرتے تھے، الوافیۃ اور الکافیۃ بھی اس کو کہتے ہیں، اس سورۂ شریفہ کے بہت سارے فضائل ہیں۔
اس کے لئے دیکھئے: «تفسير ابن كثير و تفسير القرطبي.»

قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.