الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 
مختصر صحيح بخاري کل احادیث 2230 :حدیث نمبر
مختصر صحيح بخاري
نماز کے اوقات کا بیان
नमाज़ के समय के बारे में
16. عشاء (کی نماز) کی فضیلت۔
“ ईशा की नमाज़ की फ़ज़ीलत ”
حدیث نمبر: 350
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں اور میرے وہ ساتھی جو کشتی میں میرے ہمراہ آئے تھے، بقیع بطحان میں ٹھہرے ہوئے تھے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ میں تھے تو ان میں سے ایک ایک گروپ باری باری نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جاتا تھا۔ پھر (ایک دن) ہم سب یعنی میں اور میرے ساتھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے کام میں مصروفیت تھی لہٰذا (عشاء کی) نماز میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تاخیر کر دی یہاں تک کہ رات آدھی ہو گئی۔ اس کے بعد نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم باہر تشریف لائے اور لوگوں کو نماز پڑھائی۔ پھر جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی نماز ختم کر چکے تو جو لوگ وہاں موجود تھے ان سے فرمایا: اس وقت میں تمہارے سوا کوئی نماز نہیں پڑھتا یا اس طرح فرمایا: کسی نے نماز نہیں پڑھی۔ معلوم نہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (ان دو جملوں میں سے) کیا فرمایا: ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم اس بات سے جو کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ہم نے سنی، خوش ہو کر لوٹے۔


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.