الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
مسند الحميدي کل احادیث 1337 :حدیث نمبر
مسند الحميدي
سیدہ ام عطیہ انصاریہ رضی اللہ عنہا سے منقول روایات
حدیث نمبر: 364
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
364 - قال سفيان: وحدثناه ايوب، عن حفصة بنت سيرين، عن ام عطية عن النبي صلي الله عليه وسلم بمثله، وزاد فيه قالت: وجعلنا راسها ثلاثة قرون364 - قَالَ سُفْيَانُ: وَحَدَّثَنَاهُ أَيُّوبُ، عَنْ حَفْصَةَ بِنْتِ سِيرِينَ، عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِثْلِهِ، وَزَادَ فِيهِ قَالَتْ: وَجَعَلْنَا رَأْسَهَا ثَلَاثَةَ قُرُونٍ
364- سیدہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا کے حوالے سے یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ منقول ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ زائد ہیں: سیدہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ہم نے ان صاحبزادی کی تین چوٹیاں بنا دی تھیں۔



تخریج الحدیث: «‏‏‏‏إسناده صحيح:وأخرجه البخاري فى «الوضوء و فى الجنائز» 167، 1253، 1254،1255، 1256، 1257، 1258،1259،1260، 1261،1262، 1263، ومسلم فى «الجنائز» ، برقم: 939، ومالك فى «الموطأ» ، برقم: 752 وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3032، 3033»


تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  الشيخ محمد ابراهيم بن بشير حفظ الله، فوائد و مسائل، مسند الحميدي، تحت الحديث:364  
364- سیدہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا کے حوالے سے یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ منقول ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ زائد ہیں: سیدہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ہم نے ان صاحبزادی کی تین چوٹیاں بنا دی تھیں۔ [مسند الحمیدی/حدیث نمبر:364]
فائدہ:
اس حدیث میں عورت کے لیے غسل میت بیان ہو رہا ہے۔ شعار اس کپڑے کو کہتے ہیں جو انسان کے جسم کے ساتھ لگے، مثلاً بنیان وغیرہ۔ یادر ہے کہ خاتون کوغسل دیتے وقت اس کے بالوں کو اس کی چھاتی پر ڈال دینا درست نہیں ہے، (احکام الجنائز لا البانی: 312، 37) بلکہ اس کی مینڈھیاں بنانی چاہیے۔
   مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث\صفحہ نمبر: 364   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.