الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 
بلوغ المرام کل احادیث 1359 :حدیث نمبر
بلوغ المرام
نماز کے احکام
नमाज़ के नियम
13. باب صلاة الخوف
13. نماز خوف کا بیان
१३. नमाज़ ख़ौफ़ “ डर की हालत में नमाज़ पढ़ने का तरीक़ा ”
حدیث نمبر: 379
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
عن صالح بن خوات رضي الله عنه عمن صلى مع رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم يوم ذات الرقاع صلاة الخوف: ان طائفة صلت معه وطائفة وجاه العدو،‏‏‏‏ فصلى بالذين معه ركعة،‏‏‏‏ ثم ثبت قائما واتموا لانفسهم ثم انصرفوا،‏‏‏‏ فصفوا وجاه العدو،‏‏‏‏ وجاءت الطائفة الاخرى،‏‏‏‏ فصلى بهم الركعة التي بقيت،‏‏‏‏ ثم ثبت جالسا،‏‏‏‏ واتموا لانفسهم،‏‏‏‏ ثم سلم بهم. متفق عليه وهذا لفظ مسلم ووقع في المعرفة لابن منده عن صالح بن خوات عن ابيه.عن صالح بن خوات رضي الله عنه عمن صلى مع رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم يوم ذات الرقاع صلاة الخوف: أن طائفة صلت معه وطائفة وجاه العدو،‏‏‏‏ فصلى بالذين معه ركعة،‏‏‏‏ ثم ثبت قائما وأتموا لأنفسهم ثم انصرفوا،‏‏‏‏ فصفوا وجاه العدو،‏‏‏‏ وجاءت الطائفة الأخرى،‏‏‏‏ فصلى بهم الركعة التي بقيت،‏‏‏‏ ثم ثبت جالسا،‏‏‏‏ وأتموا لأنفسهم،‏‏‏‏ ثم سلم بهم. متفق عليه وهذا لفظ مسلم ووقع في المعرفة لابن منده عن صالح بن خوات عن أبيه.
سیدنا صالح بن خوات رحمہ اللہ نے ایسے شخص سے روایت کی ہے جس نے ذات الرقاع کے دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ صلوٰۃ خوف پڑھی تھی۔ اس شخص نے بیان کیا کہ ایک گروہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز کے لئے صف بندی کی اور ایک دوسرا گروہ دشمن کے مقابلہ کے لئے اس کے روبرو صف باندھ کر کھڑا رہا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں کو جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ صف باندھ کر کھڑے تھے ایک رکعت پڑھائی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سیدھے کھڑے رہے اور انہوں نے اپنے طور پر باقی نماز مکمل کر لی اور چلے گئے۔ جا کر دشمن کے سامنے صف بند ہو گئے۔ پھر دوسرا گروہ آیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے باقی اپنی ایک رکعت پڑھائی اور بیٹھے رہے انہوں نے اس دوران اپنے طور پر نماز مکمل کر لی پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے ساتھ سلام پھیرا (بخاری و مسلم) مگر متن حدیث الفاظ مسلم کے ہیں۔ ابن مندہ کی «المعرفة» میں ہے کہ صالح بن خوات اپنے والد سے بیان کرتے ہیں۔
हज़रत सालेह बिन ख़व्वात रहम अल्लाह ने ऐसे व्यक्ति से रिवायत की है जिस ने ज़ात अर-रख़ाअ के दिन नबी करीम सल्लल्लाहु अलैहि वसल्लम के साथ स्लात ख़ौफ़ पढ़ी थी । इस व्यक्ति ने बयान किया कि एक दल ने आप सल्लल्लाहु अलैहि वसल्लम के साथ नमाज़ के लिए सफ़ बंदी की और एक दूसरा दल दुश्मन के मुक़ाबले के लिए इस के सामने सफ़ बाँध कर खड़ा रहा आप सल्लल्लाहु अलैहि वसल्लम ने उन लोगों को जो आप सल्लल्लाहु अलैहि वसल्लम के साथ सफ़ बाँध कर खड़े थे एक रकअत पढ़ाई और आप सल्लल्लाहु अलैहि वसल्लम सीधे खड़े रहे और उन्हों ने अपने तौर पर बाक़ी नमाज़ पूरी कर ली और चले गए । जा कर दुश्मन के सामने सफ़ बंद हो गए । फिर दूसरा गिरोह आया । आप सल्लल्लाहु अलैहि वसल्लम ने इसे बाक़ी अपनी एक रकअत पढ़ाई और बैठे रहे उन्हों ने इस बीच अपने तौर पर नमाज़ पूरी कर ली फिर आप सल्लल्लाहु अलैहि वसल्लम ने इन के साथ सलाम फेरा (बुख़ारी व मुस्लिम) हदीस के शब्द मुस्लिम के हैं ।
इब्न मंदा की « المعرفة » में है कि सालेह बिन ख़व्वात अपने पिता से बयान करते हैं ।

تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، المغازي، باب غزوة ذات الرقاع، حديث:4131، ومسلم، صلاة المسافرين، باب صلاة الخوف، حديث:841.»

Narrated Salih bin Khawwat on the authority of one who offered the Fear prayer with Allah's Messenger (ﷺ) at the battle of Dhatur-Riqa' that a group (of the army) formed a line along with him and a group faced the enemy. He (ﷺ) led the group which was with him in a Rak'ah, and then remained standing while they finished their prayer by themselves. They then departed and lined up facing the enemy, and the other party came. He led them in the remaining Rak'a (of his prayer), after which he remained sitting while they finished their prayer by themselves. He then led them in uttering the Taslim (salutation). [Agreed upon; and this is the wording of Muslim]. This (Hadith) has been reported in al-Ma'rifah of Ibn Mundah: from Salih ibn Khawwat, from his father.
USC-MSA web (English) Reference: 0


حكم دارالسلام: صحيح


تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 379  
´نماز خوف کا بیان`
سیدنا صالح بن خوات رحمہ اللہ نے ایسے شخص سے روایت کی ہے جس نے ذات الرقاع کے دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ صلوٰۃ خوف پڑھی تھی۔ اس شخص نے بیان کیا کہ ایک گروہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز کے لئے صف بندی کی اور ایک دوسرا گروہ دشمن کے مقابلہ کے لئے اس کے روبرو صف باندھ کر کھڑا رہا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں کو جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ صف باندھ کر کھڑے تھے ایک رکعت پڑھائی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سیدھے کھڑے رہے اور انہوں نے اپنے طور پر باقی نماز مکمل کر لی اور چلے گئے۔ جا کر دشمن کے سامنے صف بند ہو گئے۔ پھر دوسرا گروہ آیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے باقی اپنی ایک رکعت پڑھائی اور بیٹھے رہے انہوں نے اس دوران اپنے طور پر نماز مکمل کر لی پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے ساتھ سلام پھیرا (بخاری و مسلم) مگر متن حدیث الفاظ مسلم کے ہیں۔ ابن مندہ کی «المعرفة» میں ہے کہ صالح بن خوات اپنے والد سے بیان کرتے ہیں۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) «بلوغ المرام/حدیث: 379»
تخریج:
«أخرجه البخاري، المغازي، باب غزوة ذات الرقاع، حديث:4131، ومسلم، صلاة المسافرين، باب صلاة الخوف، حديث:841.»
تشریح:
1. نماز خوف کئی طریقوں سے پڑھی گئی ہے۔
جیسا موقع محل ہوتا تھا اس کی مناسبت سے نماز ادا کی جاتی۔
مذکورہ بالا حدیث میں جو صورت ذکر ہوئی ہے وہ یہ ہے کہ امام نے ہر ایک گروہ کو ایک ایک رکعت پڑھائی اور ایک ایک رکعت انھوں نے اپنے طور پر پڑھی۔
پہلے گروہ نے تو خود سلام پھیرا مگر دوسرے گروہ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ۔
2. امام ابوحنیفہ‘ امام شافعی‘ امام احمد رحمہم اللہ اور جمہور کے نزدیک خوف کی صورت میں سفر و حضر دونوں میں نماز خوف پڑھنا جائز ہے۔
امام مالک رحمہ اللہ نماز خوف کے لیے سفر کی شرط لگاتے ہیں۔
3.قرآن مجید سے معلوم ہوتا ہے کہ آیت: ﴿ اِذَا ضَرَبْتُمْ فِی الْاَرْضِ… ﴾ الآیۃ (النسآء ۴:۱۰۱) میں دو شرطیں ہیں: ایک سفر اور دوسری خوفِ دشمن۔
مگر جمہور کا مسلک یہ ہے کہ نماز خوف اور نماز قصر دونوں الگ الگ نمازیں ہیں۔
سفر میں قصر کے لیے خوف دشمن کی شرط نہیں اور نماز خوف کے لیے سفر کی شرط نہیں۔
دونوں نمازوں کے ساتھ کوئی شرط لگانا بے معنی ہے۔
راویٔ حدیث:
«حضرت صالح بن خَوَّات رحمہ اللہ» ‏‏‏‏ صالح بن خوات بن جبیر بن نعمان انصاری مدنی۔
خا پر فتحہ اور واو پر فتحہ اور تشدید ہے۔
مشہور و معروف تابعین میں سے ہیں۔
بہت سے صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم سے حدیث سنی ہے۔
«حضرت خَوَّات رضی اللہ عنہ» ‏‏‏‏ جلیل القدر صحابی ہیں۔
پہلا غزوہ جس میں یہ شریک ہوئے غزوۂ احد ہے۔
اور ایک قول کے مطابق غزوۂ بدر میں بھی شریک تھے۔
۴۰ ہجری میں مدینہ منورہ میں وفات پائی۔
اور ایک قول یہ بھی ہے کہ ۴۰ ہجری کے بعد فوت ہوئے ہیں۔
اس وقت ان کی عمر ۷۰ یا ۷۱ سال تھی۔
   بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث\صفحہ نمبر: 379   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.