الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
صحيح البخاري کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
صحيح البخاري
کتاب: انصار کے مناقب
The Merits of Al-Ansar
27. بَابُ الْقَسَامَةُ فِي الْجَاهِلِيَّةِ:
27. باب: زمانہ جاہلیت کی قسامت کا بیان۔
(27) Chapter. AI-Qasama in the Pre-Islamic Period of Ignorance.
حدیث نمبر: 3844
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب English
(موقوف) حدثنا ابو النعمان، حدثنا مهدي، قال غيلان بن جرير:" كنا ناتي انس بن مالك فيحدثنا، عن الانصار" , وكان يقول لي:" فعل قومك كذا وكذا يوم كذا وكذا، وفعل قومك كذا وكذا يوم كذا وكذا.(موقوف) حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ، حَدَّثَنَا مَهْدِيٌّ، قَالَ غَيْلَانُ بْنُ جَرِيرٍ:" كُنَّا نَأْتِي أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ فَيُحَدِّثُنَا، عَنْ الْأَنْصَارِ" , وَكَانَ يَقُولُ لِي:" فَعَلَ قَوْمُكَ كَذَا وَكَذَا يَوْمَ كَذَا وَكَذَا، وَفَعَلَ قَوْمُكَ كَذَا وَكَذَا يَوْمَ كَذَا وَكَذَا.
ہم سے ابوالنعمان نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے مہدی نے بیان کیا انہوں نے کہا کہ غیلان بن جریر نے بیان کیا کہ ہم انس بن مالک رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوتے تھے۔ وہ ہم سے انصار کے متعلق بیان فرمایا کرتے تھے اور مجھ سے فرماتے کہ تمہاری قوم نے فلاں موقع پر یہ کارنامہ انجام دیا، فلاں موقع پر یہ کارنامہ انجام دیا۔

Narrated Ghailan bin Jarir: We used to visit Anas bin Malik and he used to talk to us about the Ansar, and used to say to me: "Your people did so-and-so on such-and-such a day, and your people did so-and-so on such-and-such a day."
USC-MSA web (English) Reference: Volume 5, Book 58, Number 184



تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 3844  
3844. حضرت غیلان بن جریر سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ہم حضرت انس ؓ کے پاس آیا کرتے تھے تو وہ ہمیں انصار کے واقعات سنایا کرتے تھے اور مجھے کہا کرتے تھے: تمہاری قوم نے فلاں، فلاں روز ایسا ایسا کام کیا اور فلاں فلاں دن ایسا ایسا کام سر انجام دیا۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:3844]
حدیث حاشیہ:
ان جملہ مرویات میں کسی نہ کسی پہلو سے زمانہ جاہلیت کے حالات پر روشنی پڑتی ہے، حضرت مجتہد مطلق امام بخاری ؒ چونکہ عہد جاہلیت کا بیان فرما رہے ہیں، اسی لیے ان جملہ احادیث کو یہاں لائے۔
یہ حالات بیشتر معاشی، اقتصادی، سیاسی، اخلاقی مذہبی کوائف سے متعلق ہیں جن میں برے اور اچھے ہر قسم کے حالات کا تذکرہ ہواہے اسلام نے اہل جاہلیت کی برائیوں کو مٹایا اور جو خوبیاں تھیں ان کو لیا۔
اس لیے کہ وہ جملہ خوبیاں حضرت ابراہیم ؑ وحضرت اسماعیل ؑ کی ہدایات سے ماخوذ تھیں۔
اس لیے اسلام نے اس کو باقی رکھا، باقی امت اسلام کو ان کے لیے رغبت دلائی ایسا ہی ایک قسامہ کا معاملہ ہے جو عہد جاہلیت میں مروج تھا اور اسلام نے اسے باقی رکھا وہ آگے مذکو ر ہورہا ہے۔
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث\صفحہ نمبر: 3844   
  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:3844  
3844. حضرت غیلان بن جریر سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ہم حضرت انس ؓ کے پاس آیا کرتے تھے تو وہ ہمیں انصار کے واقعات سنایا کرتے تھے اور مجھے کہا کرتے تھے: تمہاری قوم نے فلاں، فلاں روز ایسا ایسا کام کیا اور فلاں فلاں دن ایسا ایسا کام سر انجام دیا۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:3844]
حدیث حاشیہ:

حضرت انس بن مالک ؓ ان سے انصار کے کار نامے بیان کرتے تھے۔
وہ واقعات زمانہ جاہلیت کے بھی ہوتے اور اسلامی کارناموں کا بھی ذکر ہوتا۔

امام بخاری ؒ کی بیان کردہ تمام روایات میں کسی نہ کسی پہلو سے زمانہ جاہلیت کے حالات پر روشنی پڑتی ہے۔
یہ حالات بیشتر معاشی، اقتصادی سیاسی، اخلاقی اور مذہبی کوائف سے متعلق ہیں جن میں برے اور اچھے ہر قسم کے حالات کا تذکرہ ہوا ہے اسلام نے عہد جاہلیت کو ختم کیا اور جو خوبیاں تھیں انھیں برقرار رکھا کیونکہ وہ خوبیاں حضرت ابراہیم ؑ اور حضرت اسماعیل ؑ کی ہدایت سے ماخوذ تھیں۔
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث\صفحہ نمبر: 3844   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.