الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
مسند اسحاق بن راهويه کل احادیث 981 :حدیث نمبر
مسند اسحاق بن راهويه
روزوں کے احکام و مسائل
2. رمضان کے روزوں کے علاوہ ہر ماہ کے تین روزوں کی فضیلت
حدیث نمبر: 397
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
اخبرنا سليمان بن حرب، نا حماد بن زيد، عن عباس الجريري، عن ابي عثمان النهدي، قال: تضيفت ابا هريرة سبعا، وكان هو وامراته وخادمه يعتقبون الليل اثلاثا، يقوم هذا وينام هذا، ويقوم هذا وينام هذا، وسمعت ابا هريرة يقول: قسم رسول الله صلى الله عليه وسلم تمرا فاصابني سبع تمرات، فكان فيه حشفة، ما كان شيء احب إلي منها شدت في مضاغي، قال: سليمان: اي كان لها قوة، قال: فقلت يا ابا هريرة، فكيف تصوم الشهر؟ فقال: اصوم من اول الشهر ثلاثا، فإن حدث بي حدث كان لي اجر شهري.أَخْبَرَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، نا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ عَبَّاسٍ الْجُرَيْرِيِّ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ، قَالَ: تَضَيَّفْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ سَبْعًا، وَكَانَ هُوَ وَامْرَأَتُهُ وَخَادِمُهُ يَعْتَقِبُونَ اللَّيْلَ أَثْلَاثًا، يَقُومُ هَذَا وَيَنَامُ هَذَا، وَيَقُومُ هَذَا وَيَنَامُ هَذَا، وَسَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُ: قَسَّمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَمْرًا فَأَصَابَنِي سَبْعَ تَمَرَاتٍ، فَكَانَ فِيهِ حَشَفَةٌ، مَا كَانَ شَيْءٌ أَحَبَّ إِلَيَّ مِنْهَا شَدَّتْ فِي مَضَاغِي، قَالَ: سُلَيْمَانُ: أَيْ كَانَ لَهَا قُوَّةٌ، قَالَ: فَقُلْتُ يَا أَبَا هُرَيْرَةَ، فَكَيْفَ تَصُومُ الشَّهْرَ؟ فَقَالَ: أَصُومُ مِنْ أَوَّلِ الشَّهْرِ ثَلَاثًا، فَإِنْ حَدَثَ بِي حَدَثٌ كَانَ لِي أَجْرُ شَهْرِي.
ابوعثمان النہدی نے بیان کیا: میں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو سات دن تک مہمان ٹھہرایا، ان کے ساتھ ان کی اہلیہ اور ان کے خادم تھے، انہوں نے رات کے تہائی تہائی حصے کی باری مقرر کی تھی، یہ قیام کرتے اور وہ سو جاتا اور یہ قیام کرتا تو وہ سو جاتے، اور میں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو فرماتے ہوئے سنا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھجوریں تقسیم کیں تو میرے حصے میں سات کھجوریں آئیں، ان میں ایک خراب خشک کھجور تھی وہ مجھے سب سے زیادہ محبوب تھی اس نے میرے کھجور چبانے کو مضبوط کر دیا۔ سلیمان نے کہا: یعنی اس کی قوت تھی، راوی نے بیان کیا، میں نے کہا: ابوہریرہ! آپ مہینے میں کس طرح روزہ رکھتے ہیں؟ انہوں نے فرمایا: میں مہینے کے شروع میں تین روزے رکھتا ہوں، پس اگر میرے ساتھ کوئی مسئلہ درپیش آ جائے تو میرے لیے مہینہ بھر کا اجر و ثواب ہے۔

تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب الاطعمة، باب الحشف: 5441. مسند احمد: 353/2. ارواء الغليل: 100/4»


تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
   الشيخ حافظ عبدالشكور ترمذي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث مسند اسحاق بن راهويه 397  
ابوعثمان الہندی نے بیان کیا: میں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو سات دن تک مہمان ٹھہرایا، ان کے ساتھ ان کی اہلیہ اور ان کے خادم تھے، انہوں نے رات کے تہائی تہائی حصے کی باری مقرر کی تھی، یہ قیام کرتے اور وہ سو جاتا اور یہ قیام کرتا تو وہ سو جاتے، اور میں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو فرماتے ہوئے سنا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھجوریں تقسیم کیں تو میرے حصے میں سات کھجوریں آئیں، ان میں ایک خراب خشک کھجور تھی وہ مجھے سب سے زیادہ محبوب تھی اس نے میرے کھجور چبانے کو مضبوط کر دیا۔
سلیمان نے کہا: یعنی اس کی قوت تھی، راوی نے بیان کیا، میں نے کہا: ابوہریرہ! آپ مہینے میں کس طرح روزہ رکھتے ہیں۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [مسند اسحاق بن راهويه/حدیث:397]
فوائد:
مذکورہ حدیث سے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے گھرانے اور آپ کا اللہ ذوالجلال کی عبادت کرنے کے شوق کا اثبات ہوتا ہے۔ معلوم ہوا کہ آپ رضی اللہ عنہ کو عبادت اور ذکر الٰہی سے خاص شغف تھا، یہ بھی معلوم ہوا کہ آپ رضی اللہ عنہ اپنے اہل وعیال سے لاپرواہ نہیں ہوتے تھے کہ خود تو عبادت کی، لیکن اہل وعیال کا پتہ ہی نہیں جیسے آج کل صورت حال ہے کہ باپ کا تعلق حزب اللہ سے ہے اور بیٹے کا تعلق حزب الشیطان سے ہے۔ ارشاد باری ہے: ﴿وَاْمُرْ اَهْلَكَ بِالصَّلٰوةِ وَ اصْطَبِرْ عَلَیْهَا﴾ (طٰهٰ: 132).... اپنے گھرانے کے لوگوں کو نماز کی تاکید کر اور خود بھی اس پر جمارہ۔ مذکورہ حدیث میں کھجوروں کی تقسیم کا ذکر ہے۔
جس سے مقصود یہ ہے کہ عہد نبوی میں معاشی حالات انتہائی تنگ تھے۔ لیکن اس کے باوجود صحابہ کرام رضی اللہ عنہم دین اسلام پر قائم رہے، اگر تنگی تھی تو انہوں نے صبر کیا اور فراخی ملی تو اللہ ذوالجلال کا شکر کیا، یعنی ہر حال میں خوش رہے۔
معلوم ہوا تین روزے مہینے میں جس وقت چاہیے رکھ لیں، مہینے کے شروع میں یا درمیان یا آخر میں لیکن افضل ایام بیض کے روزے ہیں۔ یہ وہ تین روزے ہیں جن کی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو وصیت کی تھی، بعض روایات میں ہے: میں مہینے کے آخر میں رکھ لیتا ہوں۔ اور لفظ آخِرُ شَهْرِی کے منقول ہیں۔ جبکہ مذکورہ بالا روایت میں أَجْرُ شَهْرِی کے لفظ منقول ہیں۔
   مسند اسحاق بن راھویہ، حدیث\صفحہ نمبر: 397   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.