الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 
مسند اسحاق بن راهويه کل احادیث 981 :حدیث نمبر
مسند اسحاق بن راهويه
روزوں کے احکام و مسائل
حدیث نمبر: 411
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
اخبرنا يحيى بن حماد، نا ابو عوانة، عن ابي بشر، عن حميد بن عبد الرحمن الحميدي، عن ابي هريرة رضي الله عنه، عن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: ((افضل الصلاة بعد المكتوبة صلاة الليل، وافضل الصيام بعد شهر رمضان شهر الله المحرم)).أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ حَمَّادٍ، نا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ أَبِي بِشْرٍ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْحُمَيْدِيِّ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((أَفْضَلُ الصَّلَاةِ بَعْدَ الْمَكْتُوبَةِ صَلَاةُ اللَّيْلِ، وَأَفْضَلُ الصَّيَامِ بَعْدَ شَهْرِ رَمَضَانَ شَهْرُ اللَّهِ الْمُحَرَّمُ)).
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: فرض نماز کے بعد افضل نماز، نماز تہجد ہے اور ماہ رمضان کے روزے کے بعد افضل روزہ اللہ کے مہینے محرم کا روزہ ہے۔

تخریج الحدیث: «السابق»


تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
   الشيخ حافظ عبدالشكور ترمذي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث مسند اسحاق بن راهويه 411  
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: فرض نماز کے بعد افضل نماز نماز تہجد ہے اور ماہ رمضان کے روزے کے بعد افضل روزہ اللہ کے مہینے محرم کا روزہ ہے۔
[مسند اسحاق بن راهويه/حدیث:411]
فوائد:
مذکورہ حدیث سے نماز تہجد اور محرم کے روزوں کی فضیلت ثابت ہوتی ہے۔
(1) قیام اللیل: نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ ذوالجلال نے اس نماز کی ترغیب دی ہے۔ فرمایا: ﴿وَ مِنَ الَّیْلِ فَتَهَجَّدْ بِهٖ نَافِلَةً لَّكَ عَسٰٓی اَنْ یَّبْعَثَكَ رَبُّكَ مَقَامًا مَّحْمُوْدًا﴾ (الاسراء: 79).... اور رات کے کچھ حصے میں نماز تہجد ادا کر، یہ تیرے لیے ایک نفل عمل ہے۔ یقین ہے کہ تیرا رب تجھے مقام محمود پر کھڑا کرے گا۔
اور مومنوں کی صفات کا اللہ ذوالجلال نے بیان فرمایا ہے: ﴿تَتَجَافٰی جُنُوْبُهُمْ عَنِ الْمَضَاجِعِ﴾ (السجدۃ: 16) دوسری جگہ فرمایا: ﴿کَانُوْا قَلِیْلًا مِنَ الَّیْلِ مَا یَهْجَعُوْنَ﴾ (الذاریات: 17) .... رات کو کم ہی سویا کرتے تھے۔
(2) محرم کا روزہ: ایک دوسری حدیث میں ہے کہ سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے یوم عاشوراء (یعنی دس محرم) کے روزے کی بابت سوال کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((یُکَفِّرُ السَّنَةَ الْمَاضِیَةَ)) (مسلم، رقم: 1162).... یہ گذشتہ سال کے گناہوں کا کفارہ بن جاتا ہے۔
مذکورہ بالاحدیث میں ہے کہ اللہ کے مہینے محرم کا روزہ، اس سے محرم کی فضیلت وعظمت ثابت ہوتی ہے۔ یہ اسی طرح ہے جیسے بیت اللہ، ناقۃ اللہ میں اللہ ذوالجلال کی طرف نسبت ہے۔
   مسند اسحاق بن راھویہ، حدیث\صفحہ نمبر: 411   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.