الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
مسند الحميدي کل احادیث 1337 :حدیث نمبر
مسند الحميدي
سیدنا ابو مسعود انصاری رضی اللہ عنہ سے منقول روایات
حدیث نمبر: 463
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
463 - حدثنا الحميدي قال: ثنا إسماعيل بن ابي خالد، عن قيس بن ابي حازم، عن ابي مسعود ان رسول الله صلي الله عليه وسلم قال: «الجفا والقسوة وغلظ القلوب في الفدادين اهل الوبر عند اصول اذناب الإبل من ربيعة ومضر» 463 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ، عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمْ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «الْجَفَا وَالْقَسْوَةُ وَغِلَظُ الْقُلُوبِ فِي الْفَدَّادِينَ أَهْلِ الْوَبَرِ عِنْدَ أُصُولِ أَذْنَابِ الْإِبِلِ مِنْ رَبِيعَةَ وَمُضَرَ»
463- سیدنا ابومسعود انصاری رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ربیعہ اور مضر قبیلے سے تعلق رکھنے والے وہ لوگ جو اونٹوں کو ان کی دم کی طرف سے ہانک کر لے جاتے ہیں ان میں جفا، سختی اور شدت پسندی پائی جاتی ہے۔

تخریج الحدیث: «‏‏‏‏إسناده صحيح وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 3302، 3498، 4387، 5303، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 51، وأحمد فى «مسنده» ، برقم: 17340، برقم: 22774، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 33100»

   صحيح البخاري3498عقبة بن عمروالجفاء وغلظ القلوب في الفدادين أهل الوبر عند أصول أذناب الإبل والبقر في ربيعة ومضر
   صحيح البخاري5303عقبة بن عمروالقسوة وغلظ القلوب في الفدادين حيث يطلع قرنا الشيطان ربيعة و مضر
   صحيح البخاري3302عقبة بن عمروالإيمان يمان ها هنا القسوة وغلظ القلوب في الفدادين عند أصول أذناب الإبل حيث يطلع قرنا الشيطان في ربيعة ومضر
   صحيح البخاري4387عقبة بن عمروالإيمان ها هنا وأشار بيده إلى اليمن الجفاء وغلظ القلوب في الفدادين عند أصول أذناب الإبل من حيث يطلع قرنا الشيطان ربيعة ومضر
   صحيح مسلم181عقبة بن عمروالإيمان ها هنا القسوة وغلظ القلوب في الفدادين عند أصول أذناب الإبل حيث يطلع قرنا الشيطان في ربيعة ومضر
   مسندالحميدي463عقبة بن عمروالجفا والقسوة وغلظ القلوب في الفدادين أهل الوبر عند أصول أذناب الإبل من ربيعة ومضر

تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  الشيخ محمد ابراهيم بن بشير حفظ الله، فوائد و مسائل، مسند الحميدي، تحت الحديث:463  
463- سیدنا ابومسعود انصاری رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ربیعہ اور مضر قبیلے سے تعلق رکھنے والے وہ لوگ جو اونٹوں کو ان کی دم کی طرف سے ہانک کر لے جاتے ہیں ان میں جفا، سختی اور شدت پسندی پائی جاتی ہے۔ [مسند الحمیدی/حدیث نمبر:463]
فائدہ:
اس حدیث سے ثابت ہوا کہ طبیعت پر کاموں کے اثرات مرتب ہوتے ہیں، جیسے کوئی کام کرتا ہے، ویسے ہی اس کی طبیعت پر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ اونٹ سخت جان ہوتے ہیں، اس لیے اونٹوں کا چرواہا یا اس کا مالک بھی سخت دل ہوگا۔
اس سے یہ بھی معلوم ہوا کہ دنیاوی امور میں پڑ کر قرآن و حدیث کو چھوڑ دینا کوئی عقلمندی نہیں ہے، ہر حلال کا روبار کیا جائے لیکن اسلام کے دائرے میں رہ کر۔
قوم ربیعہ اور قوم مضر کی مذمت ثابت ہوتی ہے۔ ربیعہ اور مضر کے قبائل کو کفر میں دوسرے کافروں سے بڑھ کر قرار دیا۔ اس سے واضح ہوتا ہے کہ سب کا ایمان برابر نہیں ہوتا۔ کسی کا کم کسی کا زیادہ ہوتا ہے۔ اسی طرح سب کافروں کا کفر بھی برابر نہیں، کسی کا کم ہوتا ہے، کسی کا زیادہ۔ یہی حال دل کی دوسری کیفیتوں کا ہے۔ جن لوگوں کا دل نرم ہوتا ہے ان میں ایمان ہوتا ہے۔
   مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث\صفحہ نمبر: 463   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.