الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
مسند اسحاق بن راهويه کل احادیث 981 :حدیث نمبر
مسند اسحاق بن راهويه
جہاد کے فضائل و مسائل
5. مسلمانوں کے ہاتھوں یہودیوں کا عبرتناک انجام
حدیث نمبر: 511
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
اخبرنا جرير، عن عمارة، عن ابي زرعة، عن ابي هريرة رضي الله عنه، عن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال:" لا تقوم الساعة حتى تقاتلوا اليهود، وحتى يقول الحجر وراءه اليهودي: يا مسلم هذا ورائي يهودي فاقتلوه".أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ، عَنْ عُمَارَةَ، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى تُقَاتِلُوا الْيَهُودَ، وَحَتَّى يَقُولَ الْحَجَرُ وَرَاءَهُ الْيَهُودِيُّ: يَا مُسْلِمُ هَذَا وَرَائِي يَهُودِيٌّ فَاقْتُلُوهُ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قیامت قائم نہ ہو گی حتیٰ کہ تم یہود سے قتال کرو گے، یہاں تک کہ وہ پتھر کہے گا، جس کے پیچھے یہودی (چھپا ہوا) ہو گا، اے مسلم! میرے پیچھے یہودی ہے، پس اسے قتل کر دو۔

تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب الجهاد، باب قتال اليهود، رقم: 2926. مسلم، كتاب الفتن واشراط الساعة، باب لا تقوم الساعة الخ، رقم: 2922.»


تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
   الشيخ حافظ عبدالشكور ترمذي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث مسند اسحاق بن راهويه 511  
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قیامت قائم نہ ہوگی حتیٰ کہ تم یہود سے قتال کرو گے، یہاں تک کہ وہ پتھر کہے گا: جس کے پیچھے یہودی (چھپا ہوا) ہو گا اے مسلم! ہ میرے پیچھے یہودی ہے، پس اسے قتل کر دو۔
[مسند اسحاق بن راهويه/حدیث:511]
فوائد:
مذکورہ حدیث میں مسلمانوں کو عظیم خوشخبری سنائی گئی ہے کہ تمہارے ہاتھوں سے یہودیوں کا عبرتناک انجام ہوگا: صحیح مسلم میں ہے کہ یہودی کسی پتھر اور درخت کے پیچھے چھپ کر پناہ بھی لے گا تو وہ پتھر اور درخت پکار کر کہے گا، اے مسلمان! اے اللہ کے بندے!یہ میرے پیچھے یہودی چھپا ہوا ہے آ اور اسے قتل کر دے۔ ((اِلَّا الْغَرْقَدَ فَاِنَّهٗ مِنْ شَجَرِ الْیَهُوْدِ)) (مسلم، کتاب الفتن، رقم: 2922).... سوائے غرقد درخت کے کہ وہ یہودیوں کا درخت ہے۔ اور موجودہ زمانے میں یہودی اسرائیل میں غرقد درخت بکثرت لگا رہے ہیں۔
   مسند اسحاق بن راھویہ، حدیث\صفحہ نمبر: 511   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.