الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 
مسند اسحاق بن راهويه کل احادیث 981 :حدیث نمبر
مسند اسحاق بن راهويه
ایمان کا بیان
حدیث نمبر: 53
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
وبهذا الإسناد، عن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: ((لا تقوم الساعة على احد يقول لا إله إلا الله او يامر بالمعروف او ينهى عن المنكر)).وَبِهَذَا الْإِسْنَادِ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((لَا تَقُومُ السَّاعَةُ عَلَى أَحَدٍ يَقُولُ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ أَوْ يَأْمُرُ بِالْمَعْرُوفِ أَوْ يَنْهَى عَنِ الْمُنْكَرِ)).
اسی سند سے ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تک ایک آدمی بھی لا الہٰ الا اللہ کا اقرار کرتا ہو گا یا وہ نیکی کا حکم اور برائی سے منع کرتا ہو گا تو قیامت قائم نہیں ہو گی۔

تخریج الحدیث: «ابن عدي ضعفا: 2092/6»


تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
   الشيخ حافظ عبدالشكور ترمذي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث مسند اسحاق بن راهويه 53  
اسی سند سے ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تک ایک آدمی بھی لا الہ الا اللہ کا اقرار کرتا ہوگا یا وہ نیکی کا حکم اور برائی سے منع کرتا ہوگا تو قیامت قائم نہیں ہوگی۔
[مسند اسحاق بن راهويه/حدیث:53]
فوائد:
مذکورہ روایت ضعیف ہے۔ تاہم ایک دوسری صحیح حدیث میں ہے سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قیامت قائم نہیں ہوگی حتیٰ کہ اللہ ذوالجلال اہل زمین میں سے بہترین لوگ اٹھا لیں گے اور کمینے لوگ باقی رہ جائیں گے جو نہ نیکی کو نیکی سمجھیں گے اور نہ برائی کو برائی سمجھیں گے۔ (مجمع الزوائد: 8؍ 25، رقم: 12606، اسنادہ صحیح)
   مسند اسحاق بن راھویہ، حدیث\صفحہ نمبر: 53   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.