الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
صحيح البخاري کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
صحيح البخاري
کتاب: لباس کے بیان میں
The Book of Dress
33. بَابُ التَّزَعْفُرِ لِلرِّجَالِ:
33. باب: مردوں کے لیے زعفران کے رنگ کا استعمال منع ہے (یعنی بدن یا کپڑے کو زعفران سے رنگنا)۔
(33) Chapter. Men are forbidden to use saffron.
حدیث نمبر: 5846
پی ڈی ایف بنائیں اعراب English
(مرفوع) حدثنا مسدد، حدثنا عبد الوارث، عن عبد العزيز، عن انس، قال:" نهى النبي صلى الله عليه وسلم ان يتزعفر الرجل".(مرفوع) حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ:" نَهَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَتَزَعْفَرَ الرَّجُلُ".
ہم سے مسدد نے بیان کیا، کہا ہم سے عبدالوارث بن سعید نے بیان کیا، ان سے عبدالعزیز نے اور ان سے انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع فرمایا کہ کوئی مرد زعفران کے رنگ کا استعمال کرے۔

Narrated Anas: The Prophet forbade men to use saffron.
USC-MSA web (English) Reference: Volume 7, Book 72, Number 737


   صحيح البخاري5846أنس بن مالكنهى أن يتزعفر الرجل
   صحيح مسلم5507أنس بن مالكنهى أن يتزعفر الرجل
   صحيح مسلم5506أنس بن مالكنهى عن التزعفر
   جامع الترمذي2815أنس بن مالكنهى عن التزعفر للرجال
   سنن أبي داود4179أنس بن مالكنهى عن التزعفر للرجال
   سنن النسائى الصغرى5258أنس بن مالكنهى أن يتزعفر الرجل
   سنن النسائى الصغرى2709أنس بن مالكالتزعفر
   سنن النسائى الصغرى2708أنس بن مالكالتزعفر
   سنن النسائى الصغرى2707أنس بن مالكنهى أن يتزعفر الرجل

تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 4179  
´مردوں کے لیے زعفران لگانا کیسا ہے؟`
انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مردوں کو زعفران لگانے سے منع فرمایا ہے۔ اور اسماعیل کی روایت میں «عن التزعفر للرجال» کے بجائے «أن يتزعفرالرجل» ہے۔ [سنن ابي داود/كتاب الترجل /حدیث: 4179]
فوائد ومسائل:
عورتوں کے لیئے گھر کے اندر خاوند کے سامنے زعفران یا دیگر خوشبوؤں کا استعمال جائز ہے۔
   سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث\صفحہ نمبر: 4179   
  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 5846  
5846. حضرت انس ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ نبی ﷺ نے مردوں کو زعفرانی رنگ استعمال کرنے سے منع فرمایا ہے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:5846]
حدیث حاشیہ:
عبدالعزیز بن رفیع مشہور عالم ثقہ تابعین میں سے ہیں حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے شاگرد ہیں۔
71 سا ل کی عمرپائی۔
حدیث اورباب کا مطلب واضح ہے۔
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث\صفحہ نمبر: 5846   
  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:5846  
5846. حضرت انس ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ نبی ﷺ نے مردوں کو زعفرانی رنگ استعمال کرنے سے منع فرمایا ہے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:5846]
حدیث حاشیہ:
(1)
زعفران کی خوشبو کا استعمال مردوں کے لیے ناجائز ہے کیونکہ یہ عورتوں کی خوشبو ہے۔
حضرت عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں رات کے وقت اپنے گھر آیا اور میرے ہاتھوں پر زخم تھے۔
میرے ہاتھوں پر گھر والوں نے زعفران لگایا۔
جب میں صبح کے وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام عرض کیا۔
آپ نے میرے سلام کا جواب نہ دیا اور نہ مجھے خوش آمدید ہی کہا۔
فرمایا:
جاؤ اسے دھو کر آؤ۔
میں اس کے اثرات ختم کر کے دوبارہ حاضر خدمت ہوا تو آپ نے میرے سلام کا جواب بھی دیا اور مجھے خوش آمدید بھی کہا۔
(سنن أبي داود، السنة، حدیث: 4601)
اس طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے:
اللہ کے فرشتے نہ تو کافر کے جنازے میں شریک ہوتے ہیں اور نہ اس کے گھر ہی آتے ہیں جو زعفران کی خوشبو لگانے والا ہو۔
۔
۔
(سنن أبي داود، الترجل، حدیث: 4176) (2)
البتہ عورتیں زعفران اور زعفرانی رنگ استعمال کر سکتی ہیں۔
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث\صفحہ نمبر: 5846   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.