الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 
صحيح مسلم کل احادیث 3033 :ترقیم فواد عبدالباقی
صحيح مسلم کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
صحيح مسلم
ادب اور دوسری باتوں (عقیدے اور انسانی رویوں) سے متعلق الفاظ
The Book Concerning the Use of Correct Words
3. باب حُكْمِ إِطْلاَقِ لَفْظَةِ الْعَبْدِ وَالأَمَةِ وَالْمَوْلَى وَالسَّيِّدِ:
3. باب: عبد یا امة یا مولیٰ یا سید، ان لفظوں کے بولنے کا بیان۔
Chapter: Ruling On Using The Words 'Abd And Amah (For Slaves) And Mawla And Sayyid (For Masters)
حدیث نمبر: 5876
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
وحدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، وابو كريب ، قالا: حدثنا ابو معاوية . ح وحدثنا ابو سعيد الاشج ، حدثنا وكيع كلاهما، عن الاعمش ، بهذا الإسناد، وفي حديثهما: ولا يقل العبد لسيده: مولاي، وزاد في حديث ابي معاوية: فإن مولاكم الله عز وجل.وحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَأَبُو كُرَيْبٍ ، قَالَا: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ . ح وحَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدٍ الْأَشَجُّ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ كِلَاهُمَا، عَنْ الْأَعْمَشِ ، بِهَذَا الْإِسْنَادِ، وَفِي حَدِيثِهِمَا: وَلَا يَقُلِ الْعَبْدُ لِسَيِّدِهِ: مَوْلَايَ، وَزَادَ فِي حَدِيثِ أَبِي مُعَاوِيَةَ: فَإِنَّ مَوْلَاكُمُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ.
ابو معاویہ اور وکیع دونوں نے اعمش سے اسی سند کے ساتھ روایت کی ان دونوں کی حدیث میں ہے۔ "غلا م اپنے آقا کو میرا مو لا نہ کہے۔"ابومعاویہ کی حدیث میں مزید یہ الفا ظ ہیں۔""کیونکہ تمھا را مولیٰ اللہ عزوجل ہے۔
یہی حدیث امام صاحب اپنے تین اساتذہ کی دو سندوں سے بیان کرتے ہیں اور اس میں یہ اضافہ ہے غلام اپنے سید کو مولاى
ترقیم فوادعبدالباقی: 2249


تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 5876  
1
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
رب کا معنی پروردگار ہے یا مدبر و منتظم ہے،
جو حقیقی طور پر اللہ تعالیٰ کی صفت ہے،
اس لیے اس کا بلا اضافت استعمال اللہ کے لیے مخصوص ہے،
لیکن اضافت کے ساتھ استعمال دوسروں کے لیے بھی جائز ہے،
جیسے رب الدار،
گھر کا مالک،
رب المال،
مال کا مالک،
رب الثوب،
کپڑے کا مالک،
ربك،
تیرا مالک،
ربه،
اس کا مالک،
اس لیے غلام کو اپنے آقا اور مالک کو جو ربی کہنے سے منع کیا گیا ہے تو اس کا مقصد صرف یہ ہے کہ آقا کے اندر احساس برتری پیدا نہ ہو اور غلام کے اندر احساس کمتری پیدا نہ ہو،
اس لیے دوسرے یہ لفظ استعمال کر لیں تو کوئی حرج نہیں ہے،
مثلا هو ربك،
وہ تیرا آقا یا مالک ہے،
هو ربه،
وہ اس کا آقا یا مالک ہے،
اسی طرح مولیٰ کے بہت سارے معانی ہیں،
ان میں سے ایک کارساز بھی ہے،
اس کا شائبہ پیدا ہوتا ہے،
پھر اس کا استعمال درست نہیں ہے،
لیکن رفیق،
ہمدرد،
معاون،
مددگار وغیرہ کے مفہوم کے اعتبار سے یہ جائز ہے،
اس لیے دوسری حدیث جو آگے آ رہی ہے،
اس میں ہے،
انسان خود نہ کہے،
اپنے رب کو پانی پلایا کھانا کھلاؤ یا میرا رب،
لیکن یوں کہے،
سیدی،
مولای تو یہاں مولیٰ کہنے کی اجازت دی ہے اور قرآن مجید میں ہے،
﴿هُوَ كَلٌّ عَلیٰ مَوْلَاهُ " وہ اپنے مولیٰ (مالک)
پر بوجھ ہے۔
اور فرمایا،
بلاشبہ ان الله هو اس کا کارساز اللہ ہے،
جبریل اور نیک مومن اس کے مولی مددگار اور معاون و ہمدم ہیں،
یہی حال سید کے لفظ کا ہے،
عام روایات میں اس کے استعمال کو صحیح اور درست قرار دیا گیا ہے،
لیکن جہاں خود پسندی کا باعث بنتا ہو،
وہاں روکا ہے،
جیسا کہ الادب المفرد اور سنن ابی داؤد میں ایک روایت ہے کہ بنو عامر کے ایک وفد نے آپ کو کہا،
أنت سيدنا تو آپ نے فرمایا،
لسيد اللہ تبارک و تعالیٰ،
سیادت کا اصل مالک تو اللہ ہی ہے،
حالانکہ آپ نے خود کئی صحابہ کو سيد فرمایا،
قوموا الی سيدكم،
اپنے سید کا استقبال کرو،
إسمعوا ما يقول سيدكم،
اپنے سید (سعد بن عبادہ)
کی بات سنو،
ابنی هذا السيد،
میرا یہ بیٹا سید،
انا سيد ولد آدم،
میں اولاد آدم کا سردار ہوں،
ولا فخر،
میں گھمنڈ کے لیے نہیں کہہ رہا۔
   تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث\صفحہ نمبر: 5876   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.