الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 
الادب المفرد کل احادیث 1322 :حدیث نمبر
الادب المفرد
كتاب
281. بَابُ مَنْ ذُكِرَ عِنْدَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمْ يُصَلِّ عَلَيْهِ
281. جس کے سامنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر ہو، اور اس نے درود نہ پڑھا، اس کا وبال
حدیث نمبر: 648
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
حدثنا ابن سلام، قال: حدثنا ابو معاوية، عن الاعمش، عن ابي صالح، عن ابي هريرة، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: ”استعيذوا بالله من جهنم، استعيذوا بالله من عذاب القبر، استعيذوا بالله من فتنة المسيح الدجال، استعيذوا بالله من فتنة المحيا والممات.“حَدَّثَنَا ابْنُ سَلامٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ”اسْتَعِيذُوا بِاللَّهِ مِنْ جَهَنَّمَ، اسْتَعِيذُوا بِاللَّهِ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ، اسْتَعِيذُوا بِاللَّهِ مِنْ فِتْنَةِ الْمَسِيحِ الدَّجَّالِ، اسْتَعِيذُوا بِاللَّهِ مِنْ فِتْنَةِ الْمَحْيَا وَالْمَمَاتِ.“
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ سے جہنم سے پناہ مانگو، اللہ تعالیٰ سے عذاب قبر سے پناہ طلب کرو۔ مسیح دجال کے فتنے سے اللہ کی پناہ مانگو، اور زندگی اور موت کے فتنے سے اللہ تعالیٰ کی پناہ طلب کرو۔

تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه مسلم، كتاب المساجد: 588 و الترمذي: 3604 - انظر الإرواء: 350»

قال الشيخ الألباني: صحيح


تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  الشيخ الحديث مولانا عثمان منيب حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، الادب المفرد: 648  
1
فوائد ومسائل:
(۱)مرنے کے بعد انسان کو اس کا ٹھکانا دکھا دیا جاتا ہے۔ اس لیے انسان کو برے ٹھکانے، یعنی جہنم سے پناہ طلب کرنی چاہیے کیونکہ وہ نہایت برا ٹھکانا ہے۔
(۲) آخرت کی پہلی منزل قبر ہے۔ اگر اس میں کامیابی ہوگئی تو اگلی منزلیں آسان ہو جائیں گی اس لیے عذاب قبر سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگنی چاہیے۔
(۳)مسیح دجال سے مراد ایک کانا شخص ہے جس کی آنکھ انگور کی طرح پھولی ہوگی وہ خدائی کا دعویٰ کرے گا اور پوری دنیا کا چکر لگائے گا۔ اللہ تعالیٰ نے اسے غیر معمولی کام سر انجام دینے کی اہلیت دے رکھی ہوگی۔ وہ لوگوں کو فتنے میں ڈالے گا کہ لوگ اسے اپنا الٰہ مان لیں گے اور یوں جہنم کا ایندھن بنیں گے۔ اس لیے اس کے فتنے سے اللہ کی پناہ طلب کرنی چاہیے۔
(۴) زندگی کا فتنہ یہ ہے کہ انسان دنیا میں الجھ کر آخرت کو بھول جائے۔ کوئی بیماری موذی مرض لاحق ہو جائے۔ اہل و عیال کی کثرت اور وسائل کی کمی ہو اور زندگی کا اصل مقصد انسان فراموش کر بیٹھے۔ یہ سب زندگی کے فتنے ہیں۔ موت کے وقت کلمہ نصیب نہ ہونا، کفر و نفاق پر موت، قبر میں سوال و جواب کی سختی اور عذاب قبر موت کے فتنے ہیں جن سے اللہ تعالیٰ کی پناہ طلب کرنی چاہیے۔
   فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث\صفحہ نمبر: 648   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.