الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
مسند اسحاق بن راهويه کل احادیث 981 :حدیث نمبر
مسند اسحاق بن راهويه
لباس اور زینت اختیار کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 696
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
اخبرنا عبد الرزاق، نا معمر، عن محمد بن زياد مولى بني جمح انه سمع ابا هريرة، يقول: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: بينما رجل يمشي، فذكر مثله.أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، نا مَعْمَرٌ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ مَوْلَى بَنِي جُمَحٍ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: بَيْنَمَا رَجُلٌ يَمْشِي، فَذَكَرَ مِثْلَهُ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کہ ایک آدمی چل رہا تھا۔ پس حدیث سابق کے مانند ذکر کیا۔

تخریج الحدیث: «انظر ما قبله.»


تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
   الشيخ حافظ عبدالشكور ترمذي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث مسند اسحاق بن راهويه 696  
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کہ ایک آدمی چل رہا تھا۔ پس حدیث سابق کے مانند ذکر کیا۔
[مسند اسحاق بن راهويه/حدیث:696]
فوائد:
ایک دوسری حدیث میں ہے کہ نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایک آدمی اپنے تہبند کو گھسیٹ رہا تھا کہ اللہ نے اسے دھنسا دیا، پس وہ قیامت تک زمین کی گہرائی میں نیچے جاتا رہے گا۔ (بخاري، رقم: 5790)
معلوم ہوا انسان کو تکبر وغرور جیسے گھٹیا اور مذموم عمل سے اجتناب کرنا چاہیے۔ خوبصورتی اگر ملے یا خوبصورت لباس، یا سر کے بال خوبصورت ہوں یا خوبصورت جوتی ہو تو ان پر اللہ تعالیٰ کا شکر کرنا چاہیے اور تکبر وغرور اختیار کرتے ہوئے لوگوں کو حقیر نہیں جاننا چاہیے، کیونکہ متکبر قسم کے لوگ اللہ ذوالجلال کو پسند نہیں ہیں۔ جیسا کہ ارشاد باری ہے: ﴿وَ لَا تُصَعِّرْ خَدَّكَ لِلنَّاسِ وَ لَا تَمْشِ فِی الْاَرْضِ مَرَحًا اِنَّ اللّٰهَ لَا یُحِبُّ کُلَّ مُخْتَالٍ فَخُوْرٍ﴾ (لقمان: 18)
اور لوگوں (کو حقیر سمجھتے ہوئے اور اپنے آپ کو بڑا تصور کرتے ہوئے) ان سے منہ نہ موڑنا اور زمین پر اکڑ کر نہ چلنا، کیونکہ اللہ تعالیٰ تکبر کرنے والے اور فخر کرنے والے شخص کو پسند نہیں کرتا۔
مذکورہ بالا حدیث میں جس کا تذکرہ ہے، اس سے مراد امم سابقہ کا کوئی شخص ہے۔ اور بعض نے اس شخص سے مراد قارون لیا ہے۔ یا کہا ہے کہ یہ ہیزن فارس کا رہنے والا آدمی تھا۔ لیکن حافظ ابن حجر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اس سے کوئی خاص آدمی مراد نہیں، بلکہ متعدد واقعات واشخاص کا احتمال ہے۔
   مسند اسحاق بن راھویہ، حدیث\صفحہ نمبر: 696   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.