عثمان بن اسود نے ابن ابی ملیکہ سے، انہوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے اور انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس سے حساب میں پوچھ گچھ شروع ہو گئی وہ ہلاک ہو جائے گا۔“ پھر ابویونس کی حدیث کے مانند بیان کیا۔
حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا بیان کرتی ہیں، آپ نے فرمایا:"جس کا حساب وقت مناقشہ ہوا ہلاک ہو جائے گا۔"آگے مذکورہ بالا حدیث ہے۔