الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
الادب المفرد کل احادیث 1322 :حدیث نمبر
الادب المفرد
كتاب الأقوال
326. بَابُ مَا يَقُولُ الرَّجُلُ إِذَا زُكِّيَ
326. جب کسی کی پارسائی بیان کی جائے تو وہ کیا کہے
حدیث نمبر: 762
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
حدثنا ابو عاصم، عن الاوزاعي، عن يحيى بن ابي كثير، عن ابي قلابة، ان ابا عبد الله قال لابي مسعود، او ابو مسعود قال لابي عبد الله‏:‏ ما سمعت النبي صلى الله عليه وسلم في ‏(‏زعم)‏‏؟‏ قال‏:‏ ”بئس مطية الرجل‏.‏“حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ، عَنِ الأَوْزَاعِيِّ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ أَبِي قِلاَبَةَ، أَنَّ أَبَا عَبْدِ اللهِ قَالَ لأَبِي مَسْعُودٍ، أَوْ أَبُو مَسْعُودٍ قَالَ لأَبِي عَبْدِ اللهِ‏:‏ مَا سَمِعْتَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي ‏(‏زَعَمَ)‏‏؟‏ قَالَ‏:‏ ”بِئْسَ مَطِيَّةُ الرَّجُلِ‏.‏“
ابوقلابہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا ابوعبداللہ نے سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہما سے کہا یا سیدنا ابومسعود نے سیدنا ابوعبداللہ رضی اللہ عنہما سے پوچھا کہ آپ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے زعم (اس کا گمان ہے) کے بارے کیا سنا ہے؟ انہوں نے کہا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ آدمی کی بری سواری ہے۔

تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه أبوداؤد، كتاب الأدب، باب فى (قول الرجل) زعموا: 4972 - انظر الصحيحة: 866»

قال الشيخ الألباني: صحيح


تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  الشيخ الحديث مولانا عثمان منيب حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، الادب المفرد: 762  
1
فوائد ومسائل:
مطلب یہ ہے کہ جب تک کسی بات کا یقین نہ ہو اس بات کے کرنے سے گریز کیا جائے۔ جب بندے کو حقیقت حال کا علم ہی نہ ہو تو اسے چاہیے کہ خاموش رہے۔ اس طرح کا انداز اختیار کرے کہ لوگ یہ کہتے ہیں، اس کا خیال ہے، کسی نے کہا ہے۔ اس طرح کی بے سروپا گفتگو سے گریز کرنا چاہیے۔
   فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث\صفحہ نمبر: 762   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.