الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 
سنن دارمي کل احادیث 3535 :حدیث نمبر
سنن دارمي
وضو اور طہارت کے مسائل
67. باب في الْغُسْلِ مِنَ الْجَنَابَةِ:
67. غسل جنابت کا بیان
حدیث نمبر: 771
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
(حديث مرفوع) اخبرنا جعفر بن عون، حدثنا هشام بن عروة، عن ابيه، عن عائشة رضي الله عنها، قالت: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم "يبدا فيغسل يديه، ثم يتوضا وضوءه للصلاة، ثم يدخل كفه في الماء فيخلل بها اصول شعره حتى إذا خيل إليه انه قد استبرا البشرة، غرف بيده ثلاث غرفات فصبها على راسه، ثم اغتسل"، قال ابو محمد: هذا احب إلي من حديث سالم بن ابي الجعد.(حديث مرفوع) أَخْبَرَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ، حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا، قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ "يَبْدَأُ فَيَغْسِلُ يَدَيْهِ، ثُمَّ يَتَوَضَّأُ وُضُوءَهُ لِلصَّلَاةِ، ثُمَّ يُدْخِلُ كَفَّهُ فِي الْمَاءِ فَيُخَلِّلُ بِهَا أُصُولَ شَعْرِهِ حَتَّى إِذَا خُيِّلَ إِلَيْهِ أَنَّهُ قَدْ اسْتَبْرَأَ الْبَشَرَةَ، غَرَفَ بِيَدِهِ ثَلَاثَ غَرَفَاتٍ فَصَبَّهَا عَلَى رَأْسِهِ، ثُمَّ اغْتَسَلَ"، قَالَ أَبُو مُحَمَّد: هَذَا أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ حَدِيثِ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم غسل شروع کرتے تو پہلے ہاتھ دھوتے، پھر جیسے نماز کے لئے وضو کرتے ویسا ہی وضو کرتے، پھر ہاتھ میں پانی لے کر بالوں کی جڑوں میں خلال کرتے، اور جب اطمینان ہو جاتا کہ جڑوں تک پانی پہنچ گیا ہے تو تین بار چلو بھر کر اپنے سر پر پانی ڈالتے، پھر غسل فرماتے۔ امام دارمی ابومحمد رحمہ اللہ نے کہا: یہ طریقہ میرے نزدیک سالم بن ابی الجعد کی روایت سے زیادہ محبوب ہے۔

تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 775]»
یہ حدیث بھی صحیح متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 248]، [مسلم 316]، [أبوداؤد 242]، [ترمذي 104]، [أبويعلی 4482]، [ابن حبان 1191] و [مسند الحميدي 163]

وضاحت:
(تشریح حدیث 770)
یہ روایت بھی صحیح ہے اور اس میں صرف وضو کامل کا بیان ہے، یعنی وضو کرتے وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم پیر بھی دھو لیا کرتے تھے، دونوں روایات صحیح ہیں اس لئے کوئی سا بھی طریقہ اختیار کیا جائے صحیح ہے۔

قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.