الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 
الادب المفرد کل احادیث 1322 :حدیث نمبر
الادب المفرد
كتاب الأقوال
340. بَابُ الْغِنَاءِ وَاللَّهْوِ
340. گانے اور کھیل کا بیان
حدیث نمبر: 788
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
حدثنا عصام، قال‏:‏ حدثنا حريز، عن سلمان بن سمير الالهاني، عن فضالة بن عبيد، وكان بجمع من المجامع، فبلغه ان اقواما يلعبون بالكوبة، فقام غضبان ينهى عنها اشد النهي، ثم قال‏:‏ الا إن اللاعب بها لياكل ثمرها، كآكل لحم الخنزير، ومتوضئ بالدم‏.‏ يعني بالكوبة‏:‏ النرد‏.‏حَدَّثَنَا عِصَامٌ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا حَرِيزٌ، عَنْ سَلْمَانَ بْنِ سُمَيْرٍ الأَلَهَانِيِّ، عَنْ فَضَالَةَ بْنِ عُبَيْدٍ، وَكَانَ بِجَمْعٍ مِنَ الْمَجَامِعِ، فَبَلَغَهُ أَنَّ أَقْوَامًا يَلْعَبُونَ بِالْكُوبَةِ، فَقَامَ غَضْبَانَ يَنْهَى عَنْهَا أَشَدَّ النَّهْيِ، ثُمَّ قَالَ‏:‏ أَلاَ إِنَّ اللاَّعِبَ بِهَا لَيَأْكُلُ ثَمَرَهَا، كَآكِلِ لَحْمِ الْخِنْزِيرِ، وَمُتَوَضِّئٍ بِالدَّمِ‏.‏ يَعْنِي بِالْكُوبَةِ‏:‏ النَّرْدَ‏.‏
سیدنا فضالة بن عبید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ کسی مجمع میں تھے کہ انہیں یہ خبر پہنچی کہ کچھ لوگ شطرنج کھیلتے ہیں۔ وہ وہاں سے بڑی سختی سے منع کرتے ہوئے غضبناک ہو کر اٹھے، پھر فرمایا: خبردار! شطرنج کھیلنے والا تاکہ اس کی کمائی کھائے، خنزیر کا گوشت کھانے والے کی طرح ہے، اور اس کے خون کے ساتھ وضو کرنے والے کی طرح ہے۔

تخریج الحدیث: «ضعيف:» ‏‏‏‏

قال الشيخ الألباني: ضعيف


تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  الشيخ الحديث مولانا عثمان منيب حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، الادب المفرد: 788  
1
فوائد ومسائل:
اس کی سند ضعیف ہے، تاہم جو اکھیلنا حرام ہے۔ قرآن مجید میں اس کو رجس اور شیطانی کام کہا گیا ہے۔ اس کی مختلف صورتیں ہر علاقے میں رائج ہیں اور تمام کی تمام ہی حرام ہیں۔ شطرنج بھی اس کی ایک قسم ہے۔
   فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث\صفحہ نمبر: 788   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.