الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
مسند اسحاق بن راهويه کل احادیث 981 :حدیث نمبر
مسند اسحاق بن راهويه
دعاؤں کے فضائل و مسائل
1. شفاعتِ امت کے لیے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا
حدیث نمبر: 819
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
اخبرنا النضر، نا شعبة، نا محمد، قال: سمعت ابا هريرة، يقول: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: فذكر مثله سواء.أَخْبَرَنَا النَّضْرُ، نا شُعْبَةُ، نا مُحَمَّدٌ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: فَذَكَرَ مِثْلَهُ سَوَاءً.
ایک دوسری سند سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی سابقہ حدیث کی مانند مروی ہے۔

تخریج الحدیث: «السابق.»


تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
   الشيخ حافظ عبدالشكور ترمذي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث مسند اسحاق بن راهويه 819  
ایک دوسری سند سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی سابقہ حدیث کی مانند مروی ہے۔
[مسند اسحاق بن راهويه/حدیث:819]
فوائد:
مذکورہ حدیث سے معلوم ہوا ہر نبی کو اللہ تعالیٰ نے فرمایا: تمہاری ایک دعا لازماً قبول ہوگی اور یہی وعدہ نبی معظم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے بھی ہے ہر نبی نے دنیا میں کسی نہ کسی موقع پر دعا کی: یا اللہ! میری فلاں خواہش کو پورا کر دے، دعا کی اور وہ خواہش پوری ہوگئی، لیکن نبی معظم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس دعا کو آخرت کے لیے مؤخر کیا۔ آپ کو روزِ قیامت شفاعت عطا کی جائے گی۔ امام نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: مذکورہ حدیث میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے امت پر کمال شفقت کا اظہار ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ مقبول دعا امت کی شفاعت کے لیے قیامت کی مشکل گھڑیوں تک ملتوی کر رکھی ہے۔ اس میں ان پر بھی دلیل ہے کہ اہل سنت میں سے جو شخص خالص توحید پر مرا اور اللہ کے ساتھ شرک نہ کیا، وہ دوزخ میں ہمیشہ نہیں رہے گا، اگرچہ وہ کبائر پر اصرار کرتا ہوا مر جائے۔ (شرح مسلم للنووي: 3؍ 63)
   مسند اسحاق بن راھویہ، حدیث\صفحہ نمبر: 819   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.