الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 
مسند اسحاق بن راهويه کل احادیث 981 :حدیث نمبر
مسند اسحاق بن راهويه
نیکی اور صلہ رحمی کا بیان
57. بہترین انسان وہ ہے جو اخلاق میں بہتر ہو
حدیث نمبر: 816
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
اخبرنا الفضل بن دکین عن موسٰی، عن طلحة بن عمرو، عن عطاء، عن ابن عباس، عن رسول اللٰه صلی اللٰه علیه وسلم قال: خیارکم، احاسنکم اخلاقا.اَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ عَنْ مُوْسٰی، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ رَّسُوْلِ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: خِیَارُکُمْ، اَحَاسُنِکُمْ اَخْلَاقًا.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم میں سے بہترین شخص وہ ہے جس کے تم میں سے اخلاق بہترین ہیں۔

تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب الادب، باب حسن الخلق الخ، رقم: 6035. مسلم، كتاب الفضائل، باب كثرة حياثه صلى الله عليه وسلم رقم: 2321. سنن ترمذي، رقم: 1975.»


تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
   الشيخ حافظ عبدالشكور ترمذي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث مسند اسحاق بن راهويه 816  
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم میں سے بہترین شخص وہ ہے جس کے تم میں سے اخلاق بہترین ہیں۔
[مسند اسحاق بن راهويه/حدیث:816]
فوائد:
مذکورہ حدیث سے معلوم ہوا لوگوں میں سے بہترین وہ انسان ہے جو اخلاق کے لحاظ سے بہتر ہے۔ ایک دوسری حدیث میں ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((اَکْمَلُ الْمُؤْمِنِیْنَ اِیْمَانًا اَحْسَنُهُمْ خُلُقًا۔)) (سنن ترمذي، ابواب الرضاعة، رقم: 1162) .... سب سے زیادہ کامل ایمان والے وہ لوگ ہیں جو مسلمانوں میں سب سے زیادہ اچھے اخلا ق والے ہیں۔
ایسے لوگوں کے متعلق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((اِنَّ مِنْ اَحَبِّکُمْ اِلَیَّ وَأَقْرَبِکُمْ مِنِّیْ مَجْلِسًا یَوْمِ الْقِیَامَةِ اَحَاسِنُکُمْ اَخْلَاقًا۔)) (سنن ترمذي، ابواب البر والصلة، رقم: 2018) .... تم میں سے مجھے سب سے زیادہ محبوب اور قیامت والے دن میرے سب سے زیادہ قریب وہ لوگ ہوں گے، جو تم میں سے اخلاق میں سب سے زیادہ اچھے ہوں گے۔
   مسند اسحاق بن راھویہ، حدیث\صفحہ نمبر: 816   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.