الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
مسند اسحاق بن راهويه کل احادیث 981 :حدیث نمبر
مسند اسحاق بن راهويه
دعاؤں کے فضائل و مسائل
حدیث نمبر: 824
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
اخبرنا جرير، عن عطاء بن السائب، عن ابي عبد الرحمن السلمي، عن ابي هريرة، عن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: ((من ذكر الله في نفسه ذكره الله في نفسه، ومن ذكر الله في ملإ ذكره الله في ملإ هم خير من الملإ الذي ذكره فيهم، ومن تقرب إليه شبرا تقرب إليه ذراعا، ومن تقرب إليه ذراعا تقرب منه باعا، ومن اتاه يمشي اتاه هرولة، ومن اتاه هرولة اتاه سعيا)).أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيِّ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((مَنْ ذَكَرَ اللَّهَ فِي نَفْسِهِ ذَكَرَهُ اللَّهُ فِي نَفْسِهِ، وَمَنْ ذَكَرَ اللَّهَ فِي مَلَإِ ذَكَرَهُ اللَّهُ فِي مَلَإِ هُمْ خَيْرٌ مِنَ الْمَلَإِ الَّذِي ذَكَرَهُ فِيهِمْ، وَمَنْ تَقَرَّبَ إِلَيْهِ شِبْرًا تَقَرَّبَ إِلَيْهِ ذِرَاعَا، وَمَنْ تَقَرَّبَ إِلَيْهِ ذِرَاعَا تَقَرَّبَ مِنْهُ بَاعَا، وَمَنْ أَتَاهُ يَمْشِي أَتَاهُ هَرْوَلَةً، وَمَنْ أَتَاهُ هَرْوَلَةً أَتَاهُ سَعْيًا)).
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو اللہ کو اپنے نفس میں یاد کرتا ہے تو اللہ اسے اپنے نفس میں یاد کرتا ہے، جو اللہ کو کسی جماعت میں یاد کرتا ہے تو اللہ اسے اپنے ہاں جماعت میں یاد کرتا ہے جو کہ اس جماعت سے بہتر ہے جس جماعت میں اس نے اسے یاد کیا تھا، جو ایک بالشت اس کے قریب آتا ہے تو وہ ایک ہاتھ اس کے قریب ہوتا ہے، جو ایک ہاتھ اس کے قریب ہوتا ہے تو وہ دو ہاتھ کے برابر اس کے قریب ہوتا ہے، جو چل کر اس کی طرف آتا ہے تو وہ تیز چل کر اس کی طرف آتا ہے، اور جو تیز چل کر اس کی طرف آتا ہے تو وہ دوڑ کر اس کی طرف آٹا ہے۔

تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب التوحيد، باب قول الله تعالىٰ (وبحذركم الله نفسه) رقم: 7405. مسلم، كتاب الذكر والدعاء باب الحث على ذكر الله تعالىٰ، رقم: 2675. مسند احمد: 435/2. صحيح ابن حبان، رقم: 376.»


تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
   الشيخ حافظ عبدالشكور ترمذي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث مسند اسحاق بن راهويه 824  
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو اللہ کو اپنے نفس میں یاد کرتا ہے تو اللہ اسے اپنے نفس میں یاد کرتا ہے، جو اللہ کو کسی جماعت میں یاد کرتا ہے تو اللہ اسے اپنے ہاں جماعت میں یاد کرتا ہے جو کہ اس جماعت سے بہتر ہے جس جماعت میں اس نے اسے یاد کیا تھا، جو ایک بالشت اس کے قریب آتا ہے تو وہ ایک ہاتھ اس کے قریب ہوتا ہے، جو ایک ہاتھ اس کے قریب ہوتا ہے تو وہ دو ہاتھ کے برابر اس کے قریب ہوتا ہے، جو چل کر اس کی طرف آتا ہے تو وہ تیز چل کر اس کی طرف آتا ہے، اور جو تیز چل کر اس کی طرف آتا ہے تو وہ دوڑ کر اس کی طرف آتا ہے۔
[مسند اسحاق بن راهويه/حدیث:824]
فوائد:
(1).... مذکورہ حدیث سے ذکر الٰہی کرنے والوں کی فضیلت واضح ہے کہ ایسے لوگوں کو اللہ ذوالجلال یاد کرتا ہے، جیسا کہ ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿فَاذْکُرُوْنِیْٓ اَذْکُرْکُمْ﴾ (البقرة: 152).... تم میرا ذکر کرو میں بھی تمہیں یاد کروں گا۔
جماعت میں ذکر کرنے کا مطلب یہ ہے کہ، نماز کے بعد مسنون اذکار یا پھر ایک وعظ ونصیحت کر رہا ہے اور دوسرے سن رہے ہیں، نہ کہ مروجہ مجالس ذکر جو آج کل بعض لوگوں نے رائج کر رکھی ہیں اور حلقہ بنا کر لوگوں کو تلقین کی جاتی ہے کہ سبحان الله اتنی دفعہ پڑھو اور فلاں کلمہ اتنی دفعہ پڑھو، یہ درست نہیں ہے۔
جیسا کہ ایک روایت میں ہے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ مسجد میں گئے، دیکھا ایک آدمی (سربراہ) ہے اور ان کے ہاتھوں میں کنکریاں ہیں۔ (ہر حلقے میں موجود لوگوں کو کہتا ہے) سو دفعہ لا اله الا الله کہو، تو وہ سو دفعہ لا اله الا الله کہتے ہیں اور وہ کہتا ہے: سو دفعہ سبحان اللہ کہو تو وہ سو دفعہ سبحان اللہ کہتے ہیں۔ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ایک آدمی سے پوچھا: یہ کیا ہے؟ جو میں تمہیں کرتے ہوئے دیکھ رہا ہوں۔ انہوں نے کہا: اے ابوعبدالرحمن! یہ کنکریاں ہیں جن کے ساتھ ہم تکبیر، تہلیل اور تسبیح شمار کر رہے ہیں۔ فرمایا: تو تم اپنی برائیاں شمار کرو۔ میں ضامن ہوں کہ تمہاری نیکیوں میں سے کوئی چیز ضائع نہیں ہوگی۔ (سنن دارمي، باب فی کراهیة اخذ الراي، رقم: 204)
(2).... قاضی عیاض رحمہ اللہ فرماتے ہیں: عمل سب کا ایک (ہی) ہوتا ہے مگر قبولیت کی زیادتی مومن شخص کے خلوص نیت کے مطابق ہوتی ہے۔ نیز ((مَنْ تَقَرَّبَ اِلَیْهِ شِبْرًا)) کا معنی بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں: جو شخص نیت کے اعتبار سے ایک بالشت میرے قریب ہوگا تو میں اسے ایک ہاتھ بڑھنے کی توفیق دوں گا۔ اور اگر عزم واجتہاد (کوشش) کے ذریعہ وہ ایک ہاتھ میرے قریب ہوتا ہے تو میں اسے ہدایت ورعایت کے ذریعہ دو ہاتھ اپنے قریب کر لوں گا۔ اور اگر وہ سب سے اعراض کر کے میری طرف آتا ہے تو میں اس کے راہ حق کی ہر رکاوٹ کو دور کر دوں گا، یہ رب کا اپنے بندے کی طرف دوڑ کر آنے کا معنی ہے۔ جیسا کہ بعض روایات میں آیا ہے: ((وَمَنْ اَتَانِیْ یَمْشِیْ اَتَیْتُهٗ هَرْوَلَةً)) (مسلم، کتاب الدعوات والاذکار، رقم:6833).... جب میرا بندہ میری طرف چل کر آتا ہے تو میں اس کی طرف دوڑ کر آتا ہوں۔ اس حدیث کے آخری الفاظ کا ایک معنی یہ بھی ہو سکتا ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے بندے کو ایسے عمل کرنے کی توفیق بخشتا ہے جس سے اس کی قرابت حاصل ہو۔ (طرح التثریب:8؍225)
   مسند اسحاق بن راھویہ، حدیث\صفحہ نمبر: 824   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.