الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 
مسند اسحاق بن راهويه کل احادیث 981 :حدیث نمبر
مسند اسحاق بن راهويه
زہد کے فضائل
حدیث نمبر: 929
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
وبهذا، عن رسول اللٰه صلی اللٰه علیه وسلم قال: والذی نفسی بیده لصلاة فی مسجد المدینة أفضل من ألف صلاۃ فیما سواه لیس الکعبة.وَبِهَذَا، عَنْ رَسُولِ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: وَالَّذِی نَفْسِی بِیَدِهِ لَصَلَاةٌ فِی مَسْجِدِ الْمَدِینَةِ أَفْضَلُ مِنْ أَلْفِ صَلَاۃٍ فِیمَا سِوَاهُ لَیْسَ الْکَعْبَةَ.
اسی سند سے ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! مسجد مدینہ (مسجد نبوی) میں ایک نماز پڑھنا کعبہ (بیت اللہ) کے علاوہ دیگر مساجد میں ایک ہزار نماز پڑھنے سے افضل ہے۔

تخریج الحدیث: «مسلم، كتاب الحج، باب فضل الصلاة بمسجدي مكة والمدينة، رقم: 1394. سنن ترمذي، رقم: 325. سنن نسائي، رقم: 694. سنن ابن ماجه، رقم: 1404.»


تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
   الشيخ حافظ عبدالشكور ترمذي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث مسند اسحاق بن راهويه 929  
اسی سند سے ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! مسجد مدینہ (مسجد نبوی) میں ایک نماز پڑھنا کعبہ (بیت اللہ) کے علاوہ دیگر مساجد میں ایک ہزار نماز پڑھنے سے افضل ہے۔
[مسند اسحاق بن راهويه/حدیث:929]
فوائد:
:.... مذکورہ حدیث سے مسجد نبوی میں نماز پڑھنے کی فضیلت ثابت ہوتی ہے۔ ایک دوسری حدیث میں ہے نبی معظم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((مَنْ صَلَّی فِیْ مَسْجِدٍ اَرْبَعِیْنَ صَلَوةً لَا تَفُوْتُهٗ صَلَوةٌ کُتِبَ لَهٗ بَرَاءَةٌ مِّنَ النَّارِ وَ بَرَاءَةٌ مِّنَ الْعَذَابِ وَ بَرَاءَةٌ مِّنَ النِّفَاقِ۔)) (مسند احمد: 3؍ 155).... جو (مومن موحد) میری اس مسجد میں چالیس نمازیں پے در پے پڑھے کسی ایک نماز کا ناغہ نہ کرے تو وہ جہنم کی آگ و سزا اور نفاق سے بری ہوجاتا ہے۔
   مسند اسحاق بن راھویہ، حدیث\صفحہ نمبر: 929   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.