الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 
مختصر صحيح بخاري کل احادیث 2230 :حدیث نمبر
مختصر صحيح بخاري
روزے کے بیان میں
रोज़े के बारे में
21. سفر میں روزہ رکھنا اور افطار کرنا (دونوں جائز ہیں؟)۔
“ यात्रा के दौरान रोज़ा रखना और रोज़ा न रखना ( दोनों ठीक हैं ) ”
حدیث نمبر: 943
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا عبداللہ بن ابی اوفی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم کسی سفر میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ تھے (جب شام ہو گئی) تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص سے فرمایا: اترو اور میرے لیے ستو گھول دو۔ اس نے عرض کی یا رسول اللہ! ابھی آفتاب موجود ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دوبارہ فرمایا: اترو اور میرے لیے ستو گھول دو۔ اس نے پھر عرض کی یا رسول اللہ! ابھی تو آفتاب موجود ہے۔ چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اترو اور میرے لیے ستو گھول دو، چنانچہ وہ اونٹ سے اترے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے ستو گھول دیے پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پیے اور اپنے ہاتھ سے اس طرف اشارہ کیا اور فرمایا: جب تم رات کو دیکھو کہ اس طرف سے آ گئی تو روزہ دار روزہ افطار کر لے۔


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.