(مرفوع) حدثنا إسحاق، سمع جريرا، عن عبد الملك، عن جابر بن سمرة رضي الله عنه، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:" إذا هلك كسرى فلا كسرى بعده، وإذا هلك قيصر فلا قيصر بعده، والذي نفسي بيده لتنفقن كنوزهما في سبيل الله".(مرفوع) حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ، سَمِعَ جَرِيرًا، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا هَلَكَ كِسْرَى فَلَا كِسْرَى بَعْدَهُ، وَإِذَا هَلَكَ قَيْصَرُ فَلَا قَيْصَرَ بَعْدَهُ، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَتُنْفَقَنَّ كُنُوزُهُمَا فِي سَبِيلِ اللَّهِ".
ہم سے اسحاق بن راہویہ نے بیان کیا ‘ انہوں نے جریر سے سنا ‘ انہوں نے عبدالملک سے اور ان سے جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”جب کسریٰ مر جائے گا تو اس کے بعد کوئی کسریٰ پیدا نہ ہو گا اور جب قیصر مر جائے گا تو اس کے بعد کوئی قیصر پیدا نہ ہو گا اور اس ذات کی قسم! جس کے ہاتھ میں میری جان ہے تم لوگ ان دونوں کے خزانے اللہ کے راستے میں خرچ کرو گے۔“
Narrated Jabir bin Samura: Allah's Apostle said, "When Khosrau is ruined, there will be no Khosrau after him; and when Caesar is ruined, their will be no Caesar after him. By Him in Whose Hands my life is, you will spend their treasures in Allah's Cause."
USC-MSA web (English) Reference: Volume 4, Book 53, Number 350
مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 3121
3121. حضرت جابر بن سمرہ ؓ سے روایت ہے، انھوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب کسریٰ ہلاک ہوجائے گا تو اس کے بعد کوئی کسریٰ نہیں ہوگا اور جب قیصر ہلاک ہوجائے گا تو اس کے بعد کوئی قیصر نہیں ہوگا اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے!یقیناً تم لوگ ان دونوں (حکومتوں) کے خزانے (اللہ کے راستے میں) ضرور خرچ کروگے۔“[صحيح بخاري، حديث نمبر:3121]
حدیث حاشیہ: رسول کریم ﷺکی یہ پیشن گوئی حرف بہ حرف صحیح ثابت ہوئی کہ عروج اسلام کے بعد قدیم ایرانی سلطنت کا ہمیشہ کے لئے خاتمہ ہوگیا‘ اور چودہ سو سال سے ایران اسلام ہی کے زیر نگیں ہے۔ یہی حال شام کا ہوا۔ ان کے خزانے جو ہزارہا سالوں سے جمع کردہ تھے۔ مسلمانوں کے ہاتھ آئے اور وہ مستحقین میں تقسیم کردیئے گئے۔ صدق رسول اللہ صلی اللہ علیه وسلم
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث\صفحہ نمبر: 3121
الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:3121
3121. حضرت جابر بن سمرہ ؓ سے روایت ہے، انھوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب کسریٰ ہلاک ہوجائے گا تو اس کے بعد کوئی کسریٰ نہیں ہوگا اور جب قیصر ہلاک ہوجائے گا تو اس کے بعد کوئی قیصر نہیں ہوگا اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے!یقیناً تم لوگ ان دونوں (حکومتوں) کے خزانے (اللہ کے راستے میں) ضرور خرچ کروگے۔“[صحيح بخاري، حديث نمبر:3121]
حدیث حاشیہ: ان دونوں احادیث میں رسول اللہ ﷺ کی ایک پیش گوئی کا ذکر ہے جوحرف بہ حرف پوری ہوئی۔ وہ یہ کہ عروج اسلام کے بعد قدیم ایرانی سلطنت اور روم کی حکومت ختم ہوجائے گی، چنانچہ ایسا ہی ہوا، ایران کا آتش کدہ ہمیشہ کے لیے بجھ گیا اور رومی حکومت بھی نیست ونابود ہوگئی۔ ان دونوں حکومتوں کے خزانے مسلمانوں کے ہاتھ آئے اور حقداروں میں تقسیم ہوئے۔ اللہ تعالیٰ نے محض اپنے فضل سے مجاہدین کے لیے ان حکومتوں کے خزانے حلال کردیے جو غنیمت کی شکل میں ان کے ہاتھ آئے۔
هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث\صفحہ نمبر: 3121