الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
صحيح مسلم کل احادیث 3033 :ترقیم فواد عبدالباقی
صحيح مسلم کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
صحيح مسلم
شکار کرنے، ذبح کیے جانے والے اور ان جانوروں کا بیان جن کا گوشت کھایا جا سکتا ہے
The Book of Hunting, Slaughter, and what may be Eaten
3. باب تَحْرِيمِ أَكْلِ كُلِّ ذِي نَابٍ مِنَ السِّبَاعِ وَكُلِّ ذِي مِخْلَبٍ مِنَ الطَّيْرِ:
3. باب: ہر کچلی والے درندے اور ہر پنجہ سے کھانے والے پرندے کی حرمت کا بیان۔
Chapter: The prohibition of eating any wild animal with Fangs and any bird with Talons
حدیث نمبر: 4992
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
وحدثني زهير بن حرب ، حدثنا عبد الرحمن يعني ابن مهدي ، عن مالك ، عن إسماعيل بن ابي حكيم ، عن عبيدة بن سفيان ، عن ابي هريرة ، عن النبي صلى الله عليه وسلم، قال: " كل ذي ناب من السباع فاكله حرام "،وحَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ يَعْنِي ابْنَ مَهْدِيٍّ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي حَكِيمٍ ، عَنْ عَبِيدَةَ بْنِ سُفْيَانَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " كُلُّ ذِي نَابٍ مِنَ السِّبَاعِ فَأَكْلُهُ حَرَامٌ "،
عبدالرحمان بن مہدی نے مالک سے، انھوں نے اسماعیل بن ابی حکیم سے، انھوں نے عبیدہ بن سفیان سے، انھوں نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے، انھوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی، آپ نے فرمایا؛"ہر کچلیوں والا درندہ اس کو کھانا حرام ہے۔"
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہر کچلی والا درندہ، اس کا کھانا حرام ہے۔
ترقیم فوادعبدالباقی: 1933

   صحيح مسلم4992عبد الرحمن بن صخركل ذي ناب من السباع فأكله حرام
   جامع الترمذي1479عبد الرحمن بن صخرحرم كل ذي ناب من السباع
   جامع الترمذي1795عبد الرحمن بن صخركل ذي ناب من السباع المجثمة الحمار الإنسي
   سنن ابن ماجه3233عبد الرحمن بن صخرأكل كل ذي ناب من السباع حرام
   سنن النسائى الصغرى4329عبد الرحمن بن صخركل ذي ناب من السباع فأكله حرام
   موطا امام مالك رواية ابن القاسم403عبد الرحمن بن صخر كل ذي ناب من السباع حرام

تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  حافظ زبير على زئي رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث موطا امام مالك رواية ابن القاسم 403  
´کچلی والے تمام درندوں کا گوشت حرام ہے`
«. . . ان رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: اكل كل ذي ناب من السباع حرام . . .»
. . . رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کچلی والے تما م درندوں کا کھانا حرام ہے . . . [موطا امام مالك رواية ابن القاسم: 403]

تخریج الحدیث:
[وأخرجه مسلم 1933/15، من حديث ما لك به و من رواية يحي بن يحي وجاء فى الأصل: سِتِّيْنَ!]

تفقه
➊ اس حدیث کے عام الفاظ سے معلوم ہوا کہ تمام درندے مثلاً کتا، بلی، لومڑی، بھیڑیا، شیر، بجو اور لگڑ بھگا وغیرہ حرام ہیں۔
➋ جس روایت میں لگڑ بھگے کے بارے میں آیا ہے کہ وہ شکار ہے، اس حدیث کی رو سے منسوخ ہے۔
➌ یہ حدیث ایک اصول کا درجہ رکھتی ہے لہٰذا ہر وہ جانور جسے ہم جانتے ہیں یا نہیں۔ اگر اس میں مذکورہ وصف پایا جائے تو اس کا کھانا حرام ہے۔
➍ حافظ ابن عبدالبر نے کہا: ہر حدیث مرفوع جس میں ممانعت آئی ہے اسے تحریم پر محمول کرنا ضروری ہے سوائے اس کے کہ تخصیص کی دلیل (قرینه) آ جائے کہ یہ استحباب پرمحمول ہے۔ دیکھئے: [التمهيد 140/1]
➎ دلیل یا تو کتاب و سنت میں مذکور ہو گی یا اجماع اس کا مؤید ہو گا یا سلف صالحین کے فہم سے اس کا ثبوت ہو گا۔
➏ مسلمانوں کا اجماع ہے کہ نجس چیزیں (مثلاً پاخانہ وغیرہ) نجس العین اور سخت حرام ہیں جو کسی حالت میں بھی حلال نہیں ہیں۔
➐ اس میں علمائے مسلمین کے درمیان کوئی اختلاف نہیں کہ بندر کا کھانا اور اس کا بیچنا جائز نہیں ہے۔ ابن عبدالبر نے کہا کہ میرے نزدیک ہاتھی بھی اسی حکم میں ہے۔ [التمهيد /1157]
➑ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے درندوں کی کھالیں بچھانے سے منع فرمایا ہے۔ [السنن الكبريٰ للبيهقي 21/1 وسنده حسن]
● لہٰذا یہ کھالیں دباغت سے بھی پاک نہیں ہوتیں۔ بعض الناس کا یہ قول کہ کتے کی کھال دباغت سے پاک ہو جاتی ہے لہٰذا اس کی جائے نماز یا ڈول بنانا جائز ہے، اس حدیث کے خلاف ہونے کی وجہ سے مردود ہے۔
➒ شارک مچھلی بھی درندہ ہے لہٰذا اس کا کھانا حلال نہیں ہے۔ واللہ اعلم، مزید فقہی فوائد کے لئے دیکھئے: [الموطأ حديث: 52، 76، البخاري: 1492، 5530، ومسلم:1932/14]
   موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم شرح از زبیر علی زئی، حدیث\صفحہ نمبر: 113   
  الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 1479  
´ہر کیچلی دانت والے درندے اور پنجہ والے پرندے کی حرمت کا بیان۔`
ابوہریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہر کچلی دانت والے درندے کو حرام قرار دیا۔ [سنن ترمذي/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 1479]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
سورہ انعام کی آیت ﴿قُل لاَّ أَجِدُ فِي مَا أُوْحِيَ إِلَيَّ مُحَرَّمًا عَلَى طَاعِمٍ يَطْعَمُهُ إِلاَّ أَن يَكُونَ مَيْتَةً أَوْ دَمًا مَّسْفُوحًا أَوْ لَحْمَ خِنزِيرٍ فَإِنَّهُ رِجْسٌ أَوْ فِسْقًا أُهِلَّ لِغَيْرِ اللّهِ بِهِ﴾ (الأنعام: 145) کے عام مفہوم سے یہ استدلال کرنا کہ ہرکچلی دانت والے درندے اور پنجہ والے پرندے حلال ہیں درست نہیں،
کیوں کہ باب کی یہ حدیث اور سورہ مائدہ کی آیت  ﴿وَمَا أَكَلَ السَّبُعُ إِلاَّ مَا ذَكَّيْتُمْ﴾ (المائدة: 3) سورہ انعام کی مذکورہ آیت کے لیے مخصص ہے،
نیز سورہ مائدہ کی آیت مدنی ہے جب کہ سورہ انعام کی آیت مکی ہے۔
   سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث\صفحہ نمبر: 1479   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.