الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
سنن ابي داود کل احادیث 5274 :حدیث نمبر
سنن ابي داود
کتاب: جہاد کے مسائل
Jihad (Kitab Al-Jihad)
72. باب فِي النَّبْلِ يُدْخَلُ بِهِ الْمَسْجِدُ
72. باب: تیر لے کر مسجد میں جانے کا بیان۔
Chapter: Regarding Entering The Masjid With An Arrow.
حدیث نمبر: 2586
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب English
(مرفوع) حدثنا قتيبة بن سعيد، حدثنا الليث، عن ابي الزبير، عن جابر، عن رسول الله صلى الله عليه وسلم انه: امر رجلا كان يتصدق بالنبل في المسجد" ان لا يمر بها إلا وهو آخذ بنصولها".
(مرفوع) حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ: أَمَرَ رَجُلًا كَانَ يَتَصَدَّقُ بِالنَّبْلِ فِي الْمَسْجِدِ" أَنْ لَا يَمُرَّ بِهَا إِلَّا وَهُوَ آخِذٌ بِنُصُولِهَا".
جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو حکم دیا جو مسجد میں تیر بانٹ رہا تھا کہ جب وہ ان تیروں کو لے کر نکلے تو ان کی پیکان پکڑے ہو۔

تخریج الحدیث: «‏‏‏‏صحیح مسلم/البر 34 (2614)، (تحفة الأشراف: 2919)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الصلاة 66 (451)، والفتن 7 (7073)، سنن النسائی/المساجد 26 (717)، سنن ابن ماجہ/الأدب 51 (3777)، مسند احمد (3/308، 350) (صحیح)» ‏‏‏‏

Jabir said “The Messenger of Allah ﷺ ordered a man who was distributing arrows not to pass the mosque with them except that he is holding their heads.
USC-MSA web (English) Reference: Book 14 , Number 2580


قال الشيخ الألباني: صحيح

قال الشيخ زبير على زئي: صحيح مسلم (2614)

   صحيح البخاري7073جابر بن عبد اللهأمسك بنصالها
   صحيح البخاري451جابر بن عبد اللهأمسك بنصالها
   صحيح البخاري7074جابر بن عبد اللهيأخذ بنصولها لا يخدش مسلما
   صحيح مسلم6662جابر بن عبد اللهيأخذ بنصولها كي لا يخدش مسلما
   صحيح مسلم6663جابر بن عبد اللهرجلا كان يتصدق بالنبل في المسجد أن لا يمر بها إلا وهو آخذ بنصولها
   صحيح مسلم6661جابر بن عبد اللهأمسك بنصالها
   سنن أبي داود2586جابر بن عبد اللهلا يمر بها إلا وهو آخذ بنصولها
   سنن النسائى الصغرى719جابر بن عبد اللهخذ بنصالها
   سنن ابن ماجه3777جابر بن عبد اللهأمسك بنصالها
   مسندالحميدي1289جابر بن عبد اللهأمسك بنصالها؟

تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث 719  
´مسجد میں ہتھیار نکالنے کا بیان۔`
سفیان ثوری کہتے ہیں کہ میں نے عمرو بن دینار سے پوچھا: کیا آپ نے جابر رضی اللہ عنہ کو کہتے ہوئے سنا ہے کہ ایک شخص مسجد میں کچھ تیر لے کر گزرا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: ان کی پیکان پکڑ کر رکھو، تو عمرو نے کہا: جی ہاں (سنا ہے)۔ [سنن نسائي/كتاب المساجد/حدیث: 719]
719 ۔ اردو حاشیہ: تفصیلی روایت میں ہے کہ اس نے تیروں کو نوکوں کی جانب سے ننگا کیا ہوا تھا۔ خطرہ تھا کہ وہ کسی کو لگ نہ جائیں، اس لیے آپ نے فرمایا: تیروں کی نوکوں کو پکڑ لو تاکہ نقصان نہ پہنچائیں۔ گویا مسجد میں اسلحہ لایا جا سکتا ہے مگر بند حالت میں تاکہ کسی کو اتفاقاً لگ نہ جائے۔ اگرچہ اسلحے سے پرہیز ہی بہتر ہے کیونکہ اسلحے کی موجودگی میں اشتعال آ جائے تو اسے چلایا جا سکتا ہے جس سے بہت بڑا فساد رونما ہونے کا خطرہ ہے۔
   سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث\صفحہ نمبر: 719   
  مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث3777  
´تیر کا پیکان ہاتھ میں لے کر نکلنے کا بیان۔`
سفیان بن عیینہ کہتے ہیں کہ میں نے عمرو بن دینار سے کہا: کیا آپ نے جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے کہ ایک شخص مسجد میں تیر لے کر گزرا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کی پیکان (نوک و پھل) تھام لو، انہوں نے کہا: ہاں (سنا ہے) ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الأدب/حدیث: 3777]
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
اگر آدمی کے پاس کوئی نوک دار چیز ہو تو دوسروں کے کے پاس سے گزرتے ہوئے احتیاط سے کام لینا چاہیے کہ نادانستہ طور پر کسی کو نہ لگ جائے۔

(2)
نصال (پیکان)
سے مراد تیر کا وہ نو کیلا حصہ ہے جو لو ہے کا بنا ہوا ہوتا ہے اور شکار کو لگ کر اسے زخمی کرتا ہے۔

(3)
تیز چھری اور قینچی وغیرہ کی نوک بھی کسی کو چبھ سکتی ہے۔
گدھا گاڑی، بیل گاڑی، یا ٹرک وغیرہ پر لدا ہوا سامان بھی اگر اس قسم کا ہو کہ کسی گزرنے والے کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہو سکتا ہو تو لازمی احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ضروری ہے۔

(4)
رائفل، گن اور کلا شنکوف وغیرہ لوڈ کر کے نہیں رکھنی چاہیے، نہ اس حالت میں انہیں لے کر بازار، مسجد یا ایسی جگہ جانا چاہیے جہاں لوگ جمع ہوں تا کہ اتفاقی طور پر حا دثہ نہ ہو جائے۔

(5)
حدیث کے آخر میں یہ جملہ ہے:
(قال نعم)
بعض علماء نے ترجمہ کرتے وقت اسے صحابی کا قول سمجھ کر ترجمہ کیا ہے:
وہ بولا بہت خوب یا اس نے کہا:
بہت اچھا۔
اصل میں یہ حضرت عمر و بن دینار رحمہ اللہ کا کلام ہے کہ جب ان سے ان کے شاگرد سفیان بن عیینہ رحمہ اللہ نے کہا:
آپ نے حضرت جابر ؓ سے یہ حدیث سنی ہے؟ تو عمرو بن دینار نے فرمایا:
ہاں (سنی ہے۔)
یہ روایت حدیث کا ایک طریقہ ہے کہ شاگرد حدیث پڑھ کر استاد کو سنائے اور استاد تصدیق کرے کہ یہ حدیث اسی طرح ہے۔
اسے محدثین کی اصطلاح میں عرض کہتے ہیں۔
   سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث\صفحہ نمبر: 3777   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.