صحيح البخاري کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
صحيح البخاري
کتاب: قرآن پاک کی تفسیر کے بیان میں
The Book of Commentary
10. بَابُ قَوْلِهِ: {إِنَّمَا الْخَمْرُ وَالْمَيْسِرُ وَالأَنْصَابُ وَالأَزْلاَمُ رِجْسٌ مِنْ عَمَلِ الشَّيْطَانِ} :
10. باب: آیت کی تفسیر ”شراب اور جوا اور بت اور پانسے یہ سب گندی چیزیں ہیں بلکہ یہ شیطانی کام ہیں“۔
(10) Chapter. Allah’s Statement: “Intoxicants (all kinds of alcoholic drinks), gambling, Al-Ansab and Al-Azlam (arrows for seeking luck or a decision) are an abomination of Satan’s handiwork..." (V.5:90)
حدیث نمبر: 4619
Save to word مکررات اعراب English
حدثنا إسحاق بن إبراهيم الحنظلي، اخبرنا عيسى، وابن إدريس، عن ابي حيان، عن الشعبي، عن ابن عمر، قال: سمعت عمر رضي الله عنه على منبر النبي صلى الله عليه وسلم يقول:" اما بعد ايها الناس، إنه نزل تحريم الخمر، وهي من خمسة: من العنب، والتمر، والعسل، والحنطة، والشعير، والخمر ما خامر العقل".حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْحَنْظَلِيُّ، أَخْبَرَنَا عِيسَى، وَابْنُ إِدْرِيسَ، عَنْ أَبِي حَيَّانَ، عَنْ الشَّعْبِيِّ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: سَمِعْتُ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَلَى مِنْبَرِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" أَمَّا بَعْدُ أَيُّهَا النَّاسُ، إِنَّهُ نَزَلَ تَحْرِيمُ الْخَمْرِ، وَهْيَ مِنْ خَمْسَةٍ: مِنَ الْعِنَبِ، وَالتَّمْرِ، وَالْعَسَلِ، وَالْحِنْطَةِ، وَالشَّعِيرِ، وَالْخَمْرُ مَا خَامَرَ الْعَقْلَ".
ہم سے اسحاق بن ابراہیم حنظلی نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم کو عیسیٰ اور ابن ادریس نے خبر دی، انہیں ابوحیان نے، انہیں شعبی نے اور ان سے عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ میں نے عمر رضی اللہ عنہ سے سنا، وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے منبر پر کھڑے فرما رہے تھے۔ امابعد! اے لوگو! جب شراب کی حرمت نازل ہوئی تو وہ پانچ چیزوں سے تیار کی جاتی تھی۔ انگور، کھجور، شہد، گیہوں اور جَو سے اور شراب ہر وہ پینے کی چیز ہے جو عقل کو زائل کر دے۔

تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

Narrated Ibn `Umar: I heard `Umar while he was on the pulpit of the Prophet saying, "Now then O people! The revelation about the prohibition of alcoholic drinks was revealed; and alcoholic drinks are extracted from five things: Grapes, dates, honey, wheat and barley. And the alcoholic drink is that which confuses and stupefies the mind."
USC-MSA web (English) Reference: Volume 6, Book 60, Number 143


حكم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
صحیح بخاری کی حدیث نمبر 4619 کے فوائد و مسائل
  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 4619  
حدیث حاشیہ:
آخری فرمان عموم کے ساتھ ہے کہ جو بھی مشروب عقل کو زائل کرنے والا ہو، وہ کسی بھی چیز سے تیار کیا گیا ہے بہر حال وہ خمر
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 4619   

  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:4619  
حدیث حاشیہ:

حدیث کے آخری الفاظ اپنے عموم کے اعتبار سے ہر اس چیز کو شامل ہیں جو عقل کو زائل کردے وہ مشروب کسی بھی چیز سے تیار کیا گیا ہو۔
وہ خمرہے اور خمر کا پینا حرام ہے خواہ وہ انگور سے تیار کیا گیا ہو یا دوسری چیزوں سے خواہ وہ پینے کے کام آئے یا کھانے کے جیسے افیون اور ہیروئن وغیرہ بہر حال جس چیز کے زیادہ استعمال سے نشہ آئے اس کی تھوڑی سی مقدار بھی حرام ہے۔
دوسری احادیث کے مطابق شراب کا سرکہ بنانا اور اس کی خریدو فروخت کرنا حرام ہے۔
رسول اللہ ﷺ نے اس سلسلے میں درج ذیل دس لوگوں پر لعنت فرمائی ہے۔
" شراب تیار کرنے والا جس کے لیے تیار کی جائے،لینے والا اٹھانے والا جس کے لیے لے جائی جائے۔
پلانے والا فروخت کرنے والا، اس کی قیمت کھانے والا، خریدنے والا اور جس کے لیے خریدی جائے۔
"(جامع الترمذي، البیوع، حدیث: 1295)

شراب کی برائی اور حرمت کے باوجود قرب قیامت کے وقت اس شراب کا کوئی دوسرا نام رکھ کر اسے حلال کرنے کی کوشش کی جائے گی جیسا کہ رسول اللہ ﷺ کا ارشاد ہے۔
"میری امت میں ایسے لوگ پیدا ہوں گے جو زنا ریشم شراب اور آلات موسیقی کے کوئی دوسرے نام رکھ کر انھیں جائز قراردے لیں گے۔
" (صحیح البخاري، الأشربة، حدیث: 5590)
شراب سے صحابہ کرام رضوان اللہ عنھم اجمعین کو کس قدر نفرت تھی اس کا اندازہ درج ذیل روایت سے کیا جا سکتا ہے۔
حضرت موسیٰ اشعری ؓ کہا کرتے تھے میں اس بات کی پروا نہیں کرتا کہ میں شراب پی لوں یا اللہ کے سوا اس ستون کی پوجا کر لوں۔
(سنن النسائي، الأشربة، حدیث: 5666)
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 4619   



https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.