صحيح البخاري کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
صحيح البخاري
کتاب: اوقات نماز کے بیان میں
The Book of The Times of As-Salat (The Prayers) and Its Superiority
27. بَابُ وَقْتِ الْفَجْرِ:
27. باب: نماز فجر کا وقت۔
(27) Chapter. Time of the Fajr (early morning) prayer.
حدیث نمبر: 577
Save to word مکررات اعراب English
حدثنا إسماعيل بن ابي اويس، عن اخيه، عن سليمان، عن ابي حازم، انه سمع سهل بن سعد، يقول:" كنت اتسحر في اهلي، ثم يكون سرعة بي ان ادرك صلاة الفجر مع رسول الله صلى الله عليه وسلم".حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي أُوَيْسٍ، عَنْ أَخِيهِ، عَنْ سُلَيْمَانَ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، أَنَّهُ سَمِعَ سَهْلَ بْنَ سَعْدٍ، يَقُولُ:" كُنْتُ أَتَسَحَّرُ فِي أَهْلِي، ثُمَّ يَكُونُ سُرْعَةٌ بِي أَنْ أُدْرِكَ صَلَاةَ الْفَجْرِ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ".
ہم سے اسماعیل بن ابی اویس نے بیان کیا اپنے بھائی عبدالحمید بن ابی اویس سے، انہوں نے سلیمان بن بلال سے، انہوں نے ابی حازم سلمہ بن دینار سے کہ انہوں نے سہل بن سعد رضی اللہ عنہ صحابی سے سنا، آپ نے فرمایا کہ میں اپنے گھر سحری کھاتا، پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز فجر پانے کے لیے مجھے جلدی کرنی پڑتی تھی۔

Narrated Sahl bin Sa`d: I used to take the "Suhur" meal with my family and hasten so as to catch the Fajr (morning prayer) with Allah's Apostle.
USC-MSA web (English) Reference: Volume 1, Book 10, Number 551

   صحيح البخاري577سهل بن سعدكنت أتسحر في أهلي ثم يكون سرعة بي أن أدرك صلاة الفجر مع رسول الله
صحیح بخاری کی حدیث نمبر 577 کے فوائد و مسائل
  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:577  
حدیث حاشیہ:
اس روایت سے معلوم ہوا کہ نماز فجر سحری سے متصل ہوتی تھی، یعنی سحری سے فراغت کے بعد جب فجر کا وقت شروع ہوتا، نماز پڑھ لی جاتی۔
امام بخاری ؒ اس روایت سے ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ حضرت سہل بن سعد ؒ اپنے گھر میں سحری کر کے جلدی مسجد نبوی پہنچنے کی کوشش کرتے تاکہ نماز فجر رسول اللہ ﷺ کی اقتدا میں پڑھ سکیں۔
اس سے معلوم ہوا کہ نماز فجر سحری سے فراغت کے بعد فوراً شروع کردی جاتی تھی۔
دوسری روایات میں اس کی وضاحت ہے، چنانچہ حضرت جابر ؓ سے ایک روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ صبح کی نماز اندھیرے ہی میں پڑھ لیتے تھے،(صحیح البخاري، مواقیت الصلاة، حدیث: 565)
نیز حضرت عبداللہ بن عمرو بن العاص ؓ سے مروی ہے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
نماز فجر کاوقت طلوع فجر سے لے کر طلوع آفتاب تک ہے۔
(صحیح مسلم، المساجد، حدیث: 1385(612)
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 577   



http://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.