ہقل بن زیاد اور عیسیٰ بن یونس دونوں نے اوزاعی کی مذکورہ سند سے یہی حدیث روایت کی، ا س میں ہے، آپ نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی تشہد سے فارغ ہو۔۔۔۔۔“ انھوں نے الآخر (آخری تشہد) کے الفاظ نہیں کہے۔
یہی روایت مجھے حکم بن موسیٰ نے ہقل بن زیاد سے نیز ہمیں علی بن خشرم نے عیسیٰ سے (جو یونس کا بیٹا ہے) دونوں نے اوزاعی کی مذکورہ سند سے سنائی اور تشہد کے ساتھ الآخر (آخری، دوسرا) کے الفاظ نہیں کہے۔