14. باب: فجر کی سنت کی فضیلت و رغبت کا بیان اور ان کو ہلکا پڑھنا اور ہمیشہ پڑھنا اور ان میں جو قرأت زیادہ مستحب ہے اس کا بیان۔
Chapter: It is recommended to pray two rak`ah for the sunnah of Fajr. And encouragement to pray them regularly, and to make them brief, and to persist in offering them, and clarifying what is recommended to recite therein
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 1693
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی روایت سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم فجر کی سنتوں کی دوسری رکعت میں کبھی آل عمران کی آیت نمبر 52 پڑھتے تھے اور کبھی آیت نمبر 64 لیکن پہلی رکعت میں البقرہ کی آیت 136 پڑھتے تھے اور حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی روایت سے: ﴿قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ﴾ اور ﴿قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ﴾ پڑھنا ثابت ہے اس طرح یہ تین قسم کی قراءت ثابت ہوتی ہے ان میں سے جس کو بھی پڑھ لیا جائے بہتر ہے۔