وہب بن منبہ کے بھا ئی ہمام بن منبہ سے روایت ہے کہا: یہ احادیث ہیں جو ہمیں حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کیں پھر انھوں نے چند احادیث بیان کیں ان میں سے ایک یہ بھی تھی اور ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے) کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " اللہ تعا لیٰ نے مجھ سے کہا ہے خرچ کرو میں تم پر خرچ کروں گا۔ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " اللہ کا دا یا ں ہاتھ بھرا ہوا دن رات عطا کی بارش برسانے والا ہے اس میں کوئی چیز کمی نہیں کرتی۔کیا تم نے دیکھا آسمان و زمین کی تخلیق سے لے کر (اب تک) اس نے کتنا خرچ کیا ہے؟جو کچھ اس کے دا ئیں ہا تھ میں ہے اس (عطا) نے اس میں کوئی کمی نہیں کی۔ آپ نے فرمایا: اس کا عرش پا نی پر ہے اس کے دوسرے ہا تھ میں قبضہ (یا واپسی کی قوت)) ہے وہ (جسے چا ہتا ہے) بلند کرتا ہے اور (جسے چا ہتا ہے) پست کرتا ہے۔
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے مجھے فرمایا ہےخرچ کرو، میں آپ پر خرچ کروں گا“ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کا دایاں ہاتھ بھرا ہوا ہے۔ دن رات خرچ کرنے سے اس میں کمی واقع نہیں ہوتی مجھے بتاؤ اس نے آسمان و زمین کی تخلیق سے لے کر کس قدر خرچ کیا ہے (اس کے باوجود) اس کے دائیں ہاتھ میں جو کچھ ہے اس میں کمی نہیں ہوئی“ آپصلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کا عرش پانی پر ہے اس کا دوسرا ہاتھ قبض کرتا ہے (مارتا ہے) کسی کو بلند کرتا ہے اور کسی کو پست کرتا ہے۔“