الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 1487
´کتا پالنے سے ثواب میں کمی کا بیان۔`
عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے ایسا کتا پالا یا رکھا جو سدھایا ہوا شکاری اور جانوروں کی نگرانی کرنے والا نہ ہو تو اس کے ثواب میں سے ہر دن دو قیراط کے برابر کم ہو گا“ ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 1487]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
قیراط ایک وزن ہے جو اختلاف زمانہ کے ساتھ بدلتا رہا ہے،
یہ کسی چیز کا چوبیسواں حصہ ہوتا ہے،
کتا پالنے سے ثواب میں کمی کے کئی اسباب ہوسکتے ہیں:
ایسے گھروں میں فرشتوں کا داخل نہ ہونا،
گھروالے کی غفلت کی صورت میں برتن میں کتے کا منہ ڈالنا،
پھر پانی اور مٹی سے دھوئے بغیر اس کا استعمال کرنا،
ممانعت کے باوجود کتے کا پالنا،
گھر میں آنے والے دوسرے لوگوں کو اس سے تکلیف پہنچنا وغیرہ وغیرہ۔
سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث\صفحہ نمبر: 1487