ابن نمیر اور عبدہ نے کہا: ہمیں ہشام نے اپنے والد عروہ) سے حدیث بیان کی کہا: حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے مجھ سے فرمایا: اللہ کی قسم! تمھا رے دو والد (والد زبیراور نانا ابو بکر رضی اللہ عنہ) ان لوگوں میں سے تھے جنھوں نے (اُحد میں) زخم کھا لینے کے بعد (بھی) اللہ اور اس کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بلا وے پر لبیک کہا تھا۔
ہشام اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں،مجھے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے فرمایا،تیرے باپ نانا،اللہ کی قسم،ان لوگوں میں سے ہیں،جنھوں نے زخمی ہونے کے باوجود اللہ اور رسول( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی بات کومانا۔"