صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
6. باب من فضائل طلحة والزبير رضي الله عنهما:
باب: سیدنا طلحہ اور سیدنا زبیر رضی اللہ عنہما کی فضیلت۔
ترقیم عبدالباقی: 2418 ترقیم شاملہ: -- 6251
حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ، عَنْ الْبَهِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، قَالَ: قَالَتْ لِي عَائِشَةُ : " كَانَ أَبَوَاكَ مِنَ الَّذِينَ اسْتَجَابُوا لِلَّهِ وَالرَّسُولِ مِنْ بَعْدِ مَا أَصَابَهُمُ الْقَرْحُ ".
بہی نے عروہ سے روایت کی کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے مجھ سے فرمایا: ”تمہارے دونوں والد ان لوگوں میں سے تھے جنہوں نے زخم کھانے کے بعد بھی اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے بلانے پر لبیک کہا۔“ [صحيح مسلم/كتاب فضائل الصحابة/حدیث: 6251]
حضرت عروہ رحمۃ ا للہ علیہ بیان کرتے ہیں،حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے مجھے فرمایا،تیرا باپ،نانا،ان لوگوں میں داخل تھے،جنہوں نے زخمی ہونے کے باوجود اللہ اور اس کے حکم کو قبول کیا۔ [صحيح مسلم/كتاب فضائل الصحابة/حدیث: 6251]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2418
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
صحیح مسلم کی حدیث نمبر 6251 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 6251
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
غزوہ اُحد میں جب مسلمان زخموں سے چور تھے،
آپ نے 4 شوال بروز ہفتہ،
دشمن کے تعاقب کا حکم دیا اور فرمایا،
صرف وہی لوگ جائیں گے،
جو معرکہ اُحد میں موجود تھے،
مسلمان زخموں سے چور اور غم سے نڈھال اور اندیشہ خوف سے دوچار تھے،
لیکن سب نے بلا تردد سر اطاعت خم کر دیا اور مشرکین مکہ کے تعاقب میں نکلے۔
(تفصیل کے لیے دیکھئے،
الرحیق المختوم،
غزوہ حمراء الاسد)
فوائد ومسائل:
غزوہ اُحد میں جب مسلمان زخموں سے چور تھے،
آپ نے 4 شوال بروز ہفتہ،
دشمن کے تعاقب کا حکم دیا اور فرمایا،
صرف وہی لوگ جائیں گے،
جو معرکہ اُحد میں موجود تھے،
مسلمان زخموں سے چور اور غم سے نڈھال اور اندیشہ خوف سے دوچار تھے،
لیکن سب نے بلا تردد سر اطاعت خم کر دیا اور مشرکین مکہ کے تعاقب میں نکلے۔
(تفصیل کے لیے دیکھئے،
الرحیق المختوم،
غزوہ حمراء الاسد)
[تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 6251]
عروة بن الزبير الأسدي ← عائشة بنت أبي بكر الصديق