Another version of this tradition transmitted through a different chain of narrators by Ibn Abbas says: “He took my head or the hair of my head and made me stand on his right side”.
USC-MSA web (English) Reference: Book 2 , Number 611
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح بخاري (5919 من حديث ھشيم به وصرح بالسماع)
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث سنن ابي داود 611
611۔ اردو حاشیہ: ➊ اس میں حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کی فضیلت کا اثبات ہے، کہا: انہیں اوائل عمر ہی میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے معمولات کے مشاہدہ کا شوق تھا۔ ➋ ایک شخص جو اپنی نماز پڑھ رہا ہو، اس کو امام بنانا جائز ہے، خواہ اس نے امام بننے کی نیت نہ کی ہو۔ ➌ بعض اوقات تہجد یا نفل نماز کی جماعت کرائی جا سکتی ہے۔ ➍ دو آدمیوں کی جماعت بھی درست ہے اور اس صورت میں وہ دونوں ایک صف میں برابر کھڑے ہوں گے۔ ➎ اثنائے نماز میں کوئی ضروری اصلاح ممکن ہو تو کر دینے اور قبول کر لینے میں کوئی حرج نہیں۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 611