عبداللہ بن ابی اوفی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ظہر کی پہلی رکعت میں اتنی دیر تک قیام کرتے تھے کسی قدم کی آہٹ نہیں سنی جاتی ۱؎۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ أبوداو، (تحفة الأشراف: 5185)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/356) (ضعیف)» (اس کی سند میں رجل مبہم راوی ہیں)
وضاحت: ۱؎: یعنی جماعت میں آنے والے سب آ چکے ہوتے کوئی باقی نہیں رہتا۔
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث سنن ابي داود 802
802۔ اردو حاشیہ: ظہر اور عصر کی آخری رکعتوں میں صرف سورہ فاتحہ پر کفایت کرنا اور مزید پڑھنا بھی درست ہے جیسے کہ آگے آ رہا ہے۔ دیکھیے: [سنن ابی داود حديث نمبر 804] ➋ سری نماز میں امام کے لیے مستحب ہے کہ اپنی قرأت میں سے کبھی کوئی آیت قدرے اونچی آواز سے پڑھ دیا کرے۔ ➌ پہلی رکعت کو دوسری کی نسبت قدرے لمبا کرنا مستحب ہے۔ ➍ امام اگر اس نیت سے قرأت کو طول دے کہ لوگ رکعت میں مل جائیں یہ مباح ہے۔ ➎ سری قرأت میں ضروری ہے کہ الفاظ زبان سے ادا ہوں، نہ کہ ہونٹ بند کر کے الفاظ پر تفکر کرنا، کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی داڑھی مبارک اثنائے قرأت میں حرکت کرتی تھی۔ ➏ معلوم ہوا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی داڑھی مبارک اس قدر لمبی تھی کہ قرأت کرنے سے اس میں حرکت ہوتی تھی۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث/صفحہ نمبر: 802